آتش زدگی
وکیپیڈیا سے
آتش زدگی کا مطلب ایسا نقصان جوکہ آگ کے لگنے سے ہوا ہو، نقصان جانی بھی ہوسکتا ہے اور مالی بھی، ماحولیاتی بھی اور حیاتیاتی بھی۔آتش زدگی حادثاتی بھی ہوسکتی ہے اور جان بوجھ (آتش زنی) کر بھی کی جاسکتی ہے۔ آتش زنی کے مقاصد میں تخریب کاری، افراتفری پھیلانا وغیرہ شامل ہے اور آتش زنی کا ایک سبب آتش مانیا بھی ہوسکتا ہے۔ آتش زدگی کے دوران عمارات، جائیدادیں وغیرہ آگ سے جل کر خاکستر ہوجاتی ہیں۔ بعض اوقات آتش زدگی سے آتشی طوفان بھی پیدا ہوتے ہیں، جس میں آتش زدگی کے مرکز سے انتہائی شدید آگ کی لپٹیں اُٹھتی ہیں، جس کے نتیجے میں ہوا کا دباؤ پیدا ہوتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے ہر چیز کو آگ اپنی طرف کھینچ رہی ہو، اس طریقے سے آگ کو آکسیجن مئیسر آتی ہے، جس سے اس کی شدت و حدت اور بڑھتی ہے۔
فہرست |
[ترمیم] وضاحت
- تباہ کن آگ، جوکہ عموماً بڑے رقبے یا بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔[1]
- انتہائی شدید نوعیت کی آگ، جس پر قابو نہ پایا جاسکے۔[2]
- ہلاکت خیز آگ۔[3]
- طوفانی آگ[4]