باکو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  
باکو
(آذربائیجانی میں: Bakı ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

باکو
باکو
پرچم
باکو
باکو
نشان

تاریخ تاسیس 1ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک سلطنت روس (24 اکتوبر 1813–1 مارچ 1917)
ماورائے قفقازی وفاقی جمہوری جمہوریہ (22 اپریل 1918–25 مئی 1918)
آذربائیجان جمہوری جمہوریہ (28 مئی 1918–27 اپریل 1920)
آذربائیجان سوویت اشتراکی جمہوریہ (28 اپریل 1920–30 اگست 1991)
آذربائیجان (30 اگست 1991–)  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1][2]
دار الحکومت برائے
آذربائیجان (30 اگست 1991–)  ویکی ڈیٹا پر (P1376) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ آذربائیجان  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 40°22′00″N 49°50′07″E / 40.366655555556°N 49.835183333333°E / 40.366655555556; 49.835183333333  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[3]
رقبہ
بلندی
آبادی
کل آبادی
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+04:00  ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان آذربائیجانی  ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گاڑی نمبر پلیٹ
10
90
99  ویکی ڈیٹا پر (P395) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
AZ1000  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 12  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-2 AZ-BA[20]  ویکی ڈیٹا پر (P300) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
اعزازات
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 587081  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

باکو (انگریزی: Baku،آذری: Bakı) آذربائیجان کا شہر ہے۔ یہ 40.395278 درجے شمال، 49.882222 درجے مشرق پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ 2,130 مربع کلومیٹر ( 822.4 مربع میل ) ہے۔ آبادی 2008ء میں 19 لاکھ 70 ہزار تھی۔ سطح سمندر سے بلندی منفی 28 میٹر (-92 فٹ) ہے یعنی یہ اوسطاً سطح سمندر سے بھی نچلی سطح پر واقع ہے۔ موجودہ ناظم کا نام حاجی بالا ابوطالبوف ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ ایک بڑا شہر ہے۔ یہ آذربائیجان کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ بحیرہ کیسپیئن کے کنارے واقع ہے۔ باکو تیل کی دولت سے مالا مال علاقے میں واقع ہونے کے باعث تیل کی صنعتوں کا مرکز ہے۔ شہر 11 اضلاع اور 48 قصبہ جات میں تقسیم ہے۔ باکو کے وسط میں قدیم شہر واقع ہے جس کے گرد فصیل ہے۔ دسمبر 2000ء میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا۔ شطرنج کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی گیری کیسپاروف کا تعلق اسی شہر سے ہے۔

تاریخ[ترمیم]

باکو کا نام فارسی لفظ بادکوبہ (ہواؤں کا مارا ہوا) سے مشتق ہے اور اس کے محل وقوع کے لحاظ سے بہت موزوں ہے۔ قرون وسطٰی کے مورخین اسے باکویہ، بلاکوہ اور باکہ بھی لکھتے ہیں۔ تاریخ میں اس کا ذکر تیسری صدی ہجری کے بعد برابر آتا ہے۔ باکو عرصے تک شاہان شیروان کے ماتحت رہا۔ 1550ء میں صفوی سلطان طہماسپ اول کا اس پر قبضہ ہو گیا۔ 1583ء تا 1660ء یہ شہر عثمانی ترکوں کے ماتحت رہا۔ 1806ء میں روسیوں نے اسے ایرانیوں سے چھین لیا۔

باکو کا ایک قدیم قلعہ

جزیرہ نما آبشاران سے پہلی مرتبہ مشینوں کے ذریعے 1842ء میں تیل نکالا گیا۔ 1877ء میں یہاں ریلوے لائن بچھائی گئی۔ 1907ء میں باکو سے باطوم (بحیرہ اسود) تک تیل کی پائپ لائن مکمل ہو گئی اور معدنی تیل برآمد ہونے لگا۔ روسی انقلاب کے بعد 31 جولائی 1918ء سے 28 اپریل 1920ء تک باکو آزاد مملکت آذربائیجان کا دار الحکومت رہا، پھر سرخ فوج نے اس پر قبضہ کر لیا۔ دسمبر 1991ء میں سقوط روس کے بعد باکو آزاد جمہوریہ آذربائیجان کا صدر مقام بن گیا۔ باکو کے قریب پارسیوں (مجوسیوں) کا آتش کدہ آج بھی قائم ہے۔ مجوسی مذہب کے بانی زرتشت کا تعلق آذربائیجان ہی سے تھا۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

نگار خانہ[ترمیم]

باکو
  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ باکو في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2024ء 
  2.   ویکی ڈیٹا پر (P982) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ باکو في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2024ء 
  3.   ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ باکو في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2024ء 
  4. http://baku-ih.gov.az/page/26.html
  5. http://azerbaijans.com/content_1719_az.html
  6. http://www.bordeaux.fr/ebx/LinkResolverServlet?classofcontent=presentationStandard&id=89715
  7. https://www.izmir.bel.tr/tr/KardesKentler/62
  8. https://www.mainz.de/verwaltung-und-politik/partnerstaedte/baku.php#c15
  9. https://www.sarajevo.ba/bs/article/3187/gradonacelnik-behmen-i-ambasador-hasanov-intenzivirati-pobratimske-veze-izmedu-sarajeva-i-bakua
  10. https://gradskovijece.sarajevo.ba/wp-content/uploads/2018/03/Vedad-Deljković-broj-01-GV-02-289-7.O-18-od-21.03.2018.-godine.pdf
  11. https://baku-ih.gov.az/az/page/26.html
  12. https://kvs.gov.spb.ru/en/agreements/
  13. https://old.kyivcity.gov.ua/files/2018/2/15/Mista-pobratymy.pdf
  14. https://kyivcity.gov.ua/kyiv_ta_miska_vlada/pro_kyiv/mista-pobratimi_z_yakimi_kiyevom_pidpisani_dokumenti_pro_poridnennya_druzhbu_spivrobitnitstvo_partnerstvo/
  15. http://mail.camara.rj.gov.br/APL/Legislativos/contlei.nsf/50ad008247b8f030032579ea0073d588/3f4147a57ed8aa3483257e8800663664?OpenDocument
  16. https://www4.honolulu.gov/docushare/dsweb/Get/Document-114443/98-206.pdf
  17. http://baku-ih.gov.az/az/page/26.html
  18. https://tbilisi.gov.ge/img/original/2018/6/12/tbilisiinfigures.pdf
  19. https://www.azerbaijans.com/content_1719_az.html
  20. ربط : میوزک برائنز ایریا آئی ڈی