آرتھر جیمز بالفور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
آرتھر جیمز بالفور

پیدائش: 1848ء

انتقال: 1930ء

برطانوی سیاست دان ، 1874ء میں قدامت پسند پارٹی کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوا۔ 1891ء میں وزیر خزانہ اور 1902ء تا 1905ء وزیراعظم رہا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران 1916ء میں لائڈ جارج کی وزارت میں وزیر خارجہ مقرر ہوا۔ 1917ء میں ایک اعلان کے ذریعے (جسے اعلان بالفور) کہتے ہیں۔ اس نے یہودیوں کے اس نصب العین کی حمایت کی کہ فلسطین میں یہودیوں کی ایک آزاد اور قومی ریاست بنائی جائے۔ یہ اس خطرے سے بچنے کے لیے بھی تھا کہ کہیں یہودی بڑی تعداد میں برطانیہ نہ آ جائیں۔ 1920ء میں جمعیت الاقوام (لیگ آف نیشنز) کے پہلے اجلاس میں اور 1921ء میں واشنگٹن کانفرنس میں جس کا مقصد بحری افواج اور اسلحہ میں تحفیف کرنا تھا، برطانیہ کی نمائندگی کی۔ 1922ء میں عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ۔ بعد میں دار الامراء میں قدامت پسند پارٹی کا قائد بن گیا۔ کئی فلسفیانہ کتب بھی لکھیں۔

مزید دیکھیں[ترمیم]