آریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(آریا سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

سنسکرت زبان میں آریہ کے معنی بزرگ اور معزز کے ہیں۔ یہ اُس قوم کا نام ہے جو تقریباً اڑھائی ہزار سال قبل مسیح وسطِ ایشیا سے چراگاہوں کی تلاش میں نکلی اور ایران کو پامال کرتی ہوئی پاکستان میں وارد ہوئی اور یہاں کے قدیم مہذب قوموں دراوڑ کو جنوب کی طرف دھکیل کر خود ملک پر قبضہ کر لیا۔ آریاؤں کے کچھ قبیلوں نے یورپ کا رخ کیا اور وہاں جاکر آباد ہوگئے۔

آریہ سفید رنگت، دراز قد اور بہادر تھے کردار کی بلندی اور تنظیم کی صفات ان میں موجود تھیں۔ ابتداء میں ان کا پیشہ گلہ بانی تھا جو رفتہ رفتہ کھیتی باڑی میں تبدیل ہوگیا۔ نہایت سادہ زندگی بسر کرتے تھے۔ دودھ، مکھن ، سبزیاں، اور اناج عام خوراک تھی۔ میلوں اور تہواروں میں مرد و عورتیں آزادانہ شریک ہوتے تھے۔ سورج، آگ ، پانی، بادل اور دیگر مظاہر قدرت کی پوجا یعنی عبادت کی جاتی تھی ۔ دیوتا کو خوش کرنے کے لیے جانوروں کی قربانی کا رواج تھا۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=آریہ&oldid=718456’’ مستعادہ منجانب