آلۂ دھلائی
وکیپیڈیا سے
پیش اثقالی (front-loading) آلۂ دھلائی کا ایک مثیل۔
آلۂ دھلائی یا دھوآلہ کو اردو میں زبانِ انگریزی سے جوں کا توں لے کر عموماً مگر بلاضرورتاً washing machine کے نام سے ہی یاد کیا جاتا ہے؛ مزید یہ کہ اسی آلۂ دھلائی کے لیۓ washer کا لفظ بھی دیکھنے اور سننے میں آتا ہے جسے اردو میں میم پر زیر کے ساتھ مغسولہ کہا جاتا ہے جو غسل سے بنا ہوا لفظ ہے۔ یہ آلہ جیسا کہ نام سے عیاں ہے کہ ایک ایسا آلہ ہوتا ہے کہ جسکے زریعے دھلائی کا مقصد (انسان کی کم از کم مداخلت کے ساتھ) حاصل کرا جاسکتا ہے۔ گویا کہ آلۂ دھلائی سے کسی بھی شۓ یا چیز کی دھلائی کا مفہوم ادا کیا جاسکتا ہے مگر بکثرت استعمال کے بعد یہ کلمہ اس آلے کے لیۓ ہی مخصوص ہوچکا ہے کہ جو کپڑے (laundry) کی دھلائی میں ملوث ہو؛ کپڑوں میں لباس ، تولیۓ ، چادریں اور دیگر روزمرہ استعمال میں آنے والی پوشاکیں شامل سمجھی جاتی ہیں۔
ویکیمیڈیا کامن سے متعلق میڈیا رکھتاہے: