آہنی مائع
| یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
آہنی مائع (انگریزی: Ferrofluid) ایک ایسا مائع (مثلاً کوئی تیل) ہے جس میں آئرن آکسائید کے ذرات کو ایک صابن نما کیمیائی مادہ کے ذریعے اس طرح سمویا جاتا ہے کہ وہ علیحدہ نہ ہو سکیں۔ عام مائع میں اگر آئرن آکسائیڈ ملایا جائے تو اسے مقناطیس کے ذریعے مکمل طور پر علیحدہ کیا جاسکتا ہے مگر آہنی مائع میں سے آئرن آکسائیڈ کے ذرات کو علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔
استعمال [ترمیم]
برقی آلات میں مثلاً قرص کثیفی قیادہ (ہارڈ ڈسک) میں ایک درزبند (seal) کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ایک مسلسل گردش میں رہنے والے جسم کو رگڑ پیدا کیے بغیر ایک بہترین درزبند کا کام کرتا ہے۔ دوسرے آلات میں یہ رگڑ کو کم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کا خفیہ استعمال ناسا (NASA) اور امریکی فضائیہ بھی کرتی ہے کیونکہ اگر اسے جہازوں اور دیگر دھاتی آلات کے اوپر لگایا جائے تو یہ ریڈار کو دھوکہ دیتا ہے اور جہاز وغیرہ کا مشاہدہ ریڈار کی مدد سے نہیں کیا جاسکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ برقی مقناطیسی شعاوؤں کے منعکس ہونے کو کم کرتا ہے جس سے ریڈار جہاز کو پکڑنے میں ناکام رہتا ہے۔ ناسا (NASA) نے اسے خلاء میں خلائی جہازوں کا درجہ حرارت کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔ طب میں اسے عکسِ مقناطیسی (MRI) میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔