ابن آس محمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابن آس محمد
محمد اختر
معلومات شخصیت
مقام پیدائش سیرانوالی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش (ابتدائی زندگی: سیالکوٹ، سرانوالی، لاہور)، مستقل رہائش؛ کراچی
شہریت پاکستان کا پرچم
قومیت پاکستانی
عرفیت ابن آس محمد
اولاد 2 بیٹیاں، 2 بیٹے
عملی زندگی
تعليم بی اے
مادر علمی جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ڈراما نگار ،  بچوں کے مصنف ،  مترجم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو
دور فعالیت 1979ء - تاحال
ملازمت سکس سیگما انٹرٹینمینٹ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابنِ آس محمد (اصل نام : محمد اختر آس)ایک پاکستانی، بچوں کے مصنف، ڈراما نگار، صحافی اور کہانی نویس ہیں۔[1]

ذاتی زندگی[ترمیم]

ابن آس محمد سیالکوٹ تحصیل ڈسکہ کے ایک خوب صورت گاؤں سرانوالی میں پید اہوئے۔ان کے خاندان کا تعلق بھارت کے ضلع میوات کی تحصیل بلم گڑھ کے ایک گاؤں دھوج فتح پور سے ہے۔ وہ میواتی یا میو قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔اور ان کی گوت دھینگل کہلاتی ہے۔ ننیہال کی طرف سے ان کی والدہ کے خاندان دلی سے ہے اور ان کا ننھیالی خاندان دہلی کی لوہار بڑھئی برادری سے تعلق ہے۔

ابن آس محمد کے والد کا نام "آس محمد" اور دادا کا نام " رستم خان " ہے۔ سرانوالی میں اپنے بچپن کے کچھ برس گزارنے کے بعد ابن آس محمد اپنے والدین کے ساتھ پہلے لاہور میں مغل پورہ اور پھر" پیر مکی گراؤنڈ " کے علاقے میں منتقل ہوئے اور بعد ازاں کراچی منتقل ہو گئے۔ ابن آس محمد کے والد ایک مزدور تھے، جو بعد ازاں راج مستری، اورپھر ٹھیکے دار بن گئے۔ ابن آس محمد نے اپنا بچپن اور لڑکپن کراچی کی ایک بستی " "غریب آباد" میں گزارا۔ ابتدائی تعلیم " عزیز آباد پرائمری اسکول" میں حاصل کی۔ سیکنڈری ایجوکیشن کے لیے " کمپری ہینسو ہائی اسکول " عزیز آباد میں منتقل ہو گئے۔جہاں اایک استاد نے ان کی اردو سے متاثر ہو کر ان کی ابتدائی کہانیوں پر ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ مگر بد قسمتی سے ابن آس محمد کو نوویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم کا سلسلہ روکنا پڑا (جو بعد میں شادی کے چند سال بعد پھر شروع ہوا۔)اور راج مزدوروں کی طرح اڈے پہ بیٹھ کرمزدوری کا آغاز کرنا پڑا۔ یہ بہت مشکل وقت تھا۔ ابن آس محمد کی عمر محض بارہ برس تھی اور وہ باقاعدہ اڈے پہ بیٹھنے والے مزدور بن گئے تھے۔ کہانی لکھنے کے شوق اورجنون نے انھیں علم و ادب سے جوڑے رکھا اور وہ محض تیرہ برس کی عمر میں بچوں کے رسالے " ٹوٹ بٹوٹ :" میں پارٹ ٹائم ملازمت کر کے پاکستان کے کم عمر ترین عامل جرنلسٹ اور ایڈیٹر بن گئے، مگر ساتھ ساتھ مزدوری بھی کر تے رہے۔ ابن آس محمد کی شادی کوہاٹ کی ایک پشتو زبان بولنے والے خٹک خاندان میں ہوئی ہے۔ ان کی زوجہ کا نام " شاہانہ خٹک " ہے، جو خود بھی گاہے بہ گاہے لکھتی ہیں۔ابن آس محمد کے چار بچے ہیں۔ دو بیٹیاں ( کومل رانی۔اور ذہین شہزادی ) دونوں ہی قلم کار ہیں۔ دونوں نے کچھ ڈرامے بھی لکھی ہیں، جب کہ بڑی بیٹی کومل رانی شاعری کرتی ہیں، ان کا مجموعہ کلام زیر طبع ہے۔ دونوں نے بہت کم عمری ( سات سال اور آٹھ سال کی عمر ) میں اپنے پہلے ڈرامے لکھے جو " اے ٹی وی " پر پیش ہوئے تھے۔ ابن آس محمد نے شادی کے چند برس بعد اپنی تعلیم کا سلسلہ پھر سے شروع کیا اور از سر نو نہم، دہم پاس کر کے اسلامیہ آرٹس کالج کرچی سے شام کی کلاسوں میں انٹر کیا اور کراچی یونی ورسٹی سے اردو ایڈوانس، اسلامی تاریخ اور سیاسیات کے مضامین لے کر پرائیوٹ طالب علم کے طور پربی اے( گریجویشن ) کیا۔[1] ابن آس کے دو بیٹے بیبرس آس ( عمر علی آس ) اور شہہ زور آس ہیں۔دونوں کم عمر ہیں اور زیر تعلیم ہیں۔

تخلیقی دور[ترمیم]

ابنِ آس محمد نے پہلی کہانی سنہ 1979ء میں روزے کی خوش بو تحریر کی تھی۔ یہ کہانی بعد میں کئی برسوں بعدماہ نامہ ساتھی میں اسی نام سے شایع ہوئی اورساتھی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ بعد ازاں مختلف رسائل و جرائد میں بچوں کا ادب تخلیق کرتے رہے۔ روزنامہ امت میں بچوں کا صفحہ نین تارا بھی ہفتے میں 2 مرتبہ ترتیب دیتے رہیزیے۔ اور بچوں کا بھائی جان کی حیثیت سے بہت شہرت حاصل کی۔ اور اب بھی بچوں کے ادب کے لیے تواتر سے مختلف رسائل میں لکھ رہے ہیں۔فلم، ٹی وی اور سوشل میڈیاکے لیے اسکرپٹ لکھتے ہیں۔ آئی بیکس میڈیا ہاؤس نامی ادارے سے وابستہ ہیں، جہاں اسکرپٹ لکھنے کے ساتھ ساتھ نیوز ایڈیٹرکی ذمے داریاں بھی سر انجام دیتے ہیں اور شارٹ فلموں کی ڈائریکشن بھی دیتے ہیں۔

ادارتی زندگی[ترمیم]

ابن آس ٹوٹ بٹوٹ کے کم عمر ترین مدیر رہے۔یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ نوویں جماعت میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر لیاقت آباد ( ڈاک خانہ )، بنارس (پٹھان کالونی ) اور اورنگی ٹاون ایک نمبر کے مزدوروں کے اڈے پہ بیٹھ کر مزدوری تلاش کرتے تھے۔ساتھ ساتھ رات میں بچوں کے لیے مختلف رسائل میں کہانیاں بھی لکھا کرتے تھے۔اس چھوٹی سی عمر میں وہ اورنگی ٹاون میں ایک لائبریری شانی لائبری بھی چلا رہے تھے، جو مزدوری سے واپسی پر شام کو کھولا کرتے تھے اور پھررات گئے، وہاں بیٹھ کر بک بائنڈنگ کیا کرتے اور کہانیاں لکھا کرتے تھے۔(یہ لائبریری ان کی شادی سے کچھ عرصہ پہلے 1994 تک قائم رہی۔)

ٹوٹ بٹوٹ کی ادارت[ترمیم]

ایک روز معروف جرنلسٹ محمود شام کی طرف سے بھیجا گیا ایک پوسٹ کارڈ انھیں موصول ہوا۔جس میں ان کو کہا گیا تھا کہ وہ محمود شام سے ٹوٹ بٹوٹ کے آفس میں آ کر ملاقات کریں۔ محمود شام نے انھیں اپنے رسالے ٹوٹ بٹوٹ کا ایڈیٹر انچارج بنا دیا اور پندرہ سو روپے تنخواہ مقرر کر دی۔یہ ایک عارضی سی ملازمت تھی، کیوں کہ ان دنوں معروف جرنلسٹ مجاہد بریلوی کی اہلیہ نزہت شیریں ٹوٹ بٹوٹ کی ایڈیٹر انچارج تھیں اور چند ماہ کی چھٹیوں پر امریکا جا رہی تھیں، جس بنا پر یہ عارضی ملازمت ابن آس کو مل گئی، محض ان کی کہانی لکھنے کی فطری مہارت کی وجہ سے۔بعد ازاں یہ ملازمت ایک سال سے بھی زاید عرصہ جاری رہی، تاہم ابن آس ان دنوں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز مزدوری کیا کرتے تھے۔

سپر اسٹار ڈسٹ کی ملازمت[ترمیم]

اس کے بعد شوبز کے مختلف رسائل و جرائد کے بھی مدیر رہے جن میں اسٹار اینڈ اسٹائل، شو لائف، مووی اسٹارز اور عمران ڈائجسٹ قابل ذکر ہیں روزنامہ امت سے وابستہ ہوئے تو عرصہ نو برس تک میگزین ایڈیٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ جن اداروں میں ابن آس محمد نے صحافتی خدمات انجام دیں، ان میں سے کچھ کی تفصیل یہ ہے۔

صحافتی ادارہ بہ حیثیت دورانیہ
ماہ نامہ کاز کراچی اسسٹنٹ ایڈیٹر ایک سال
ماہ نامہ ٹوٹ بٹوٹ ایڈیٹر انچارج 14 ماہ
ماہ نامہ معیار( ادبی ) اسسٹنٹ ایڈیٹر 14 ماہ
ماہ نامہ سپر اسٹار ڈسٹ اسسٹنٹ ایڈیٹر ایک سال
ماہ نامہ اسٹار اینڈ اسٹائل ایڈیٹر پانچ سال
ماہ نامہ ٹی وی پلس ایڈیٹر ایک سال
ہفت روزہشائننگ اسٹار ایڈیٹر ایک سال
ماہ نامہ شو لائف ایڈیٹر ایک سال ( 1995 تا 1996)
ماہ نامہ مووی اسٹارز ایڈیٹر ساڑھے تین سال ( 1996 تا 1999)
روزنامہ مالیات نیوز ڈیسک انچارج پانچ ماہ ( 1999)
ماہ نامہ عمران ڈائجسٹ ایڈیٹر ساڑھے تین سال ( 1996 تا 1999)
روزنامہ امت کراچی میگزین ایڈیٹر نو سال
روزنامہ جرات کراچی میگزین ایڈیٹر چھ ماہ
ہفت روزہسلور جوبلی ایڈیٹر چار سال
اے آر وائی ( چینل ) اسکرپٹ رائیٹر ایک سال
صدف پروڈکشن اسکرپٹ ایڈیٹر ایک سال
انڈس ویژن ( چینل ) کانٹینٹ ہیڈ تین سال( نومبر2005 تانومبر2008)
سکس سگما پلس کانٹینٹ مینیجر تین سال
آئی بیکس میڈیا کانٹینٹ ہیڈنیوز ایدیٹر 2017 تا حال ( جاری )

بچوں کا ادب[ترمیم]

ابنِ آس محمد روزنامہ امت میں ہر ہفتے بچوں کے لیے 10 کہانیاں تحریر کرتے رہے۔ اور یہ سلسلہ پورے نو برس تک جاری رہا۔ گویا ساڑھے چار ہزار کے لگ بھگ کہانیاں تو صرف روزنامہ امت ہی میں شائع ہوئی ہیں۔ 1982ء سے اب تک بچوں کے لیے تقریباً چھ ہزار کہانیاں تحریر کر چکے ہیں، جن میں تراجم بھی شامل ہیں۔ دل چسپ کہانیوں کے تین مجموعے، پانچ خوف ناک ناول اور ہیری پوٹر کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔

بچوں کے مختلف رسائل اور اخبارات و جرائد میں 40 سے زیاد قسط وارناول اور کتابیں تحریر کیں۔ جن میں شہہ زور کو بہت شہرت حاصل ہوئی۔ اب تک شایع شدہ کتابوں اور ناولوں کی تعاد 19 ہے۔

بچوں کے لیے لکھی جانے والی انگریزی کی مقبول ترین کتاب ہیری پوٹر کا ترجمہ کیا جو سات برس تک (ہر روز ایک قسط) روزنامہ امت میں شائع ہوتا رہا۔بعد ازاں انگریزی کے کلاسک ناول لارڈ آف دی رنگز کو بچوں کے لیے اردو میں منتقل کیا۔ اس طویل داستان کو اگر بچوں کے رسائل کے صفحات پر شائع کیا جائے تو 5600 صفحات بنتے ہیں۔ اور تقریباً 4000 صفحات سے زیادہ ہیری پوٹر کے بھی بنتے ہیں۔

ابن آس محمد کا یہ بھی اعزاز ہے کہ ایک ہی ماہ میں ان کے ایک ساتھ بارہ ناول شایع ہوئے۔اس ریکارڈ کی بنا پر ابن آس محمد کا خصوصی طور پر وائس آف امریکا پہ انٹرویو بھی ہو چکاہے۔

ابن آس محمد شایع ہونے والی کتابوں کی فہرست

کتاب کا نام کتاب کا موضوع پبلی کیشن ادارہ سال اشاعت
1 : ابن آس کی کہانیاں کہانیوں کا مجموعہ ابن آس پبلی کیشن 2001
2 : دل چسپ اور مزے دار کہانیاں کہانیوں کا مجموعہ فرید پبلشرز 2002
3 : ابن آس کی شاہ کارکہانیاں کہانیوں کا مجموعہ ابن آس پبلی کیشن 2003
4 : ہیری پوٹر آزاد ترجمہ امت پبلی کیشن
5 : بھیانک آسیب بچوں کا پر اسرار ناول نٹ کھٹ پبلی کیشن۔حید رآباد 2002
6 : خون آشام بچوں کاپر اسرار ناول نٹ کھٹ پبلی کیشن۔حید رآباد 2002
7 : جنگلادمی بچوں کا دل چسپ ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018
8 : ملکہ نارانی بچوں کا دل چسپ ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018
9 : للو پنجو بچوں کا مزاحیہ ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018
10 : للو پنجوکا خزانہ بچوں کا مزاحیہ ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018
11: للو پنجو کی کار بچوں کا مزاحیہ ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018
12: للو پنجوکی ناک بچوں کامزاحیہ ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018
13: نگیٹو کا پازیٹو بچوں کاجاسوسی ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018
14: پر اسرار دنیا پراسرار ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018
15: مکان دہشت پراسرار ناول ابن آس پبلی کیشن۔ کراچی دسمبر۔۔ 2018
16: دہشت انگیز پراسرار ناول ابن آس پبلی کیشن۔ کراچی دسمبر۔۔ 2018
17: آسیبی بندر پراسرار ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018
18: بندرکا آسیب پراسرار ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018
19: سکندر ٹیلی پیتھی پر بچوں کا پہلا ناول بچوں کا کتاب گھر۔لاہور دسمبر۔۔ 2018

قسط وار ناول اور کتابیں (رسائل اور اخبارات میں)[ترمیم]

  • جنگل ایڈونچر (قسط وارناول) ماہ نامہ چائلڈ اسٹار (کراچی)
  • تاریک سایہ (قسط وارناول : چند قسطیں) ماہ نامہ نو عمر(کراچی)
  • بم دہماکوں کا مجرم (ناول) ہفت روزہ جسٹس (کراچی)
  • لمحہ بہ لمحہ موت (مکمل ناول) ماہ نامہ ٹوٹ بٹوٹ (کراچی)
  • مٹی کی برفی (قسط وارناول) ماہ نامہ : ساتھی (کراچی)
  • تلاش (قسط وارناول) ماہ نامہ ساتھی (کراچی)
  • جاسوس اعظم (قسط وارناول) ماہ نامہ ساتھی (کراچی)
  • شہہ زور (قسط وارناول) ماہ نامہ : ساتھی (کراچی)
  • شہہ زور (دوسرا حصہ۔(قسط وارناول)) ماہ نامہ نٹ کھٹ (حیدرآباد)
  • کھلونوں کی دنیا (کہانیوں کی سیریز) ماہ نامہ نٹ کھٹ (حیدرآباد)
  • زہریلا احسان (مکمل ناول) ماہ نامہ : نٹ کھٹ (حیدرآباد)
  • ننانوے سیڑھیوں کا راز (قسط وارناول) روزنامہ امت (کراچی)
  • باغی (ناول) (قسط وارناول) روزنامہ امت (کراچی)
  • نین تارا (جاسوسی سیریز)۔۔(قسط وارناول) روزنامہ امت (کراچی)
  • گلیور ٹریولز (قسط وارناول) روزنامہ: امت (کراچی) (آزاد ترجمہ)
  • ایسپ کی کہانیاں (کہانیوں کی سیریز) روزنامہ: امت (کراچی) (آزاد ترجمہ۔ ساری کہانیاں)
  • ہانس کرسچین اینڈرسن (کہانیوں کی سیریز) روزنامہ: امت (کراچی) (آزاد ترجمہ۔ ساری کہانیاں)
  • مکان دہشت (قسط وارناول) روزنامہ : جراءت (کراچی)
  • پتھر کا شیر (قسط وارناول) روزنامہ : جسارت (کراچی)
  • پر اسرار جزیرہ (قسط وارناول)روزنامہ : جسارت (کراچی)
  • عذر لنگ برائے جنگ (قسط وارناول) روزنامہ : جسارت (کراچی)
  • یہ جو زندگی ہے، کیا ہے (قسط وار آپ بیتی) روزنامہ : جسارت (کراچی)
  • عذاب تنہائی (قسط وارناول)روزنامہ : جسارت (کراچی) (رومانی ناول۔سنڈے میگزین)
  • ببلی کی ڈائری(سیریز) (کہانیوں کی سیریز)ماہ نامہ : ساتھی (کراچی)
  • سرسراہٹ (قسط وارناول) ماہ نامہ : کھیل کھیل میں(کراچی)
  • خوف ناک تصوراتی دنیا (قسط وارناول) ماہ نامہ : چائلڈ اسٹار (کراچی) دو قسطیں
  • سپر سائیکل (مکمل ناول) ماہ نامہ : چلڈرن ٹائمز(کراچی)
  • بونے اور دیو (قسط وارناول) ماہ نامہ چلڈرن ٹائمز(کراچی)۔(آزاد ترجمہ)
  • اسی دن میں دنیا کا سفر (قسط وارناول)ماہ نامہ چلڈرن ٹائمز (کراچی)۔(آزادترجمہ)
  • میں اجو ہوں (مکمل ناول) ماہ نامہ چلڈرن ٹائمز(کراچی)
  • لارڈ آٖ دی رنگز (قسط وارناول) روزنامہ امت (کراچی)۔(آزاد ترجمہ)
  • ہیری پوٹر۔(قسط وارناول) روزنامہ امت (کراچی)۔(آزاد ترجمہ)
  • ہو مووڈ مائی چیز۔ (قسط وارکتاب) روزنامہ امت (کراچی)۔(آزاد ترجمہ)
  • بل کلنٹن (بائیو گرافی)۔ (قسط وارکتاب) روزنامہ امت (کراچی)۔(آزاد ترجمہ)
  • قیدی ملکہ (قسط وارناول) روزنامہ : امت (کراچی)
  • ہیری پوٹر (قسط وارناول) روزنامہ امت (کراچی) (آزاد ترجمہ)
  • جن کابچہ(سیریز) (کہانیوں کی سیریز) ہفت روزہ بچوں کا اسلام (کراچی)
  • للو پنجو (سیریز) (کہانیوں کی سیریز) ہفت روزہ: بچوں کا اسلام (کراچی)
  • بھوندو میاں (سیریز) (کہانیوں کی سیریز) ماہ نامہ ذوق و شوق (کراچی)
  • سو لفظی کہانیاں (سیریز)۔(کہانیوں کی سیریز)۔ : فیس بک
  • چالاک (قسط وارناول) ماہ نامہ ساتھی (کراچی)
  • امیر سوچ، غریب سوچ۔ (قسط وار موٹیویشنل کتاب) : پہلی فیس بک کتاب (موٹیویشنل کتاب۔ اب تک دس قسطیں)
  • دام عشق (قسط وار رومانی ناول : پہلا فیس بک ناول (رومانی ناول۔ اب تک چوبیس قسطیں)
  • نو عمر جاسوس (عمر علی احمد سیریز۔۔۔قسط وار ناول : نمبر 03 (جاسوسی ناول۔ اب تک تین قسطیں)

ٹیلی ویژن[ترمیم]

ابنِ آس محمد کے مشہور ڈراما سیریلز اور سیریز میں سے کچھ کے نام یہ ہیں۔

سیریل۔ سیریز۔ سوپ۔ سٹ کام[ترمیم]

ابنِ آس محمد کے مشہور ڈراما سیریلز اور سیریز میں سے کچھ کے نام یہ ہیں۔

نام سیریل سیریل۔سوپ۔سٹ کوم چینل کا نام ہدایت کار فن کار
بٹوارا سیریل:2001 پی ٹی وی امین صادق شہزاد علی خان۔ عرفان موتی والا
ہوا کو لکھنا جو آگیا ہے سوپ انڈس ویژن ہارون رشید۔عامر صمد نعمان مسعود۔۔کمال۔ شبیرجان۔ کنول نذر
رانی بیٹی راج کرے سوپ : اے آروائی محسن طلعت منور سعید۔ مہہ جبیں۔ حبا علی۔ نتاشا
بہورانی[2] سوپ : اے آروائی سید عاطف حسین فہد مصطفٰی۔ بینش چوہان۔ سنیتا مارشل۔محمود اسلم
انصاف سیریز: اے آروائی مختلف ڈائریکٹرز نعمان مسعود۔ژالے سرحدی۔ردا نقوی۔علی کاظمی۔
[[پیار کہانی (ڈراما) سیریز جیوٹی وی مختلف ڈائریکٹرز عائشہ عمر۔ تبسم عارف۔فہد مصطفٰی۔مائرہ خان
ہو گئی میری بس وے ربا سیریز: پی ٹی وی مختلف ڈائریکٹرز
کہاوت کہانی سیریز: اے ٹی وی مختلف ڈائریکٹرز
جال سیریز: اے آروائی مختلف ڈائریکٹرز سہیل اصغر۔ راشد فاروقی
کافی ہاؤس کلاسکس سیریز: انڈس ویژن احسن طالش۔ہشام سید شکیل۔ عدنان جیلانی۔شفیع محمد۔اینجلین ملک
چوکھٹ سیریل: اے ٹی وی عبد اللہ بادینی شبیرجان۔ سنبل۔اینجلین ملک۔ملی کھوکھر
ہاسپٹل سیریز: انڈس ویژن علی کامدار۔زاہد محمود انوراقبال۔مظہرعلی۔دانش تیمور۔حسن سومرو
خان صاحب سیریل: انڈس ویژن علی کامدار جاوید جمال۔اینجلین ملک۔
چنگاری سیریل: انڈس ویژن سید عاطف حسین ساجد حسن۔صبا پرویز۔ فہد مصطفٰی۔سنبل اقبال
کبھی تسی، کبھی ہم سٹ کام: انڈس ویژن زاہد محمود ساحرلودھی۔تحریم۔عمران پٹیل۔ایم وارثی
دل لگی سٹ کام: اے آروائی مصعب حنادلپزیر۔سلیم معراج۔دانش نواز۔خالد
مڈل کلاس سوپ: ایکسپریس احتشام الدین ثاقب سمیر۔خوب صورت۔ کائنات چوہان۔بختیار احمد
جس کا نام ہے عورت سوپ: اے ٹی وی امجدحسین شمعون عباسی۔شہودعلوی۔ فہیم عباس
انجام سیریز : اے آروائی عمران منظور
کلموہی[2] سیریل :2013 جیو سید عاطف حسین قوی۔ماریا واسطی۔سلیم معراج۔حنان۔
غریب زادی[2] سوپ اے پلس نویدجعفری سوزین۔ شکیل۔ عجب گل۔ غزالہ کیفی
شہرکی راتیں سیریز اے ٹی وی نین منیار کامران جیلانی۔ اینجلین ملک
نصیبوں جلی نرگس[2] سوپ ایکسپریس سید عظیم احمد
بابل کی دعائیں لیتی جا[2] سوپ، 2014ء اے آروائی نین منیار قاضی واجد۔فریال محمود۔بینش چوہان۔شہزاد رضا
وجہ تم ہو[2] سیریل ہم ٹی وی اینجلین ملک

ٹیلی فلمیں۔ شارٹ فلمیں[ترمیم]

(آ)

  • آبلہ رو۔( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : اقبال سعید انصاریفن کار : محمود اختر۔صبا خان۔کاظمی
  • آنکھ مچولی( ہم ٹی وی2005 ) ہدایت کار : افتخار افٰی۔فن کار : ریشم۔شامل خان۔فرحان علی آغا۔سلیم معراج۔[3]

(الف)

  • اوور ٹائم( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : محسن طلعتفن کار : شبنم نوا ز۔محمود اسلم
  • انقلاب کی دستک (ایم کیو ایم ہدایت کار : اسد ملک فن کار :انور اقبال۔شہزاد رضا۔ )

(ب)

  • ببول۔۔( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : عبد اللہ بادینیفن کار : سویرا ندیم۔فراز نواز۔صدف کنول

(پ)

  • پونجی( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : محسن طلعتفن کار : جویریا عباسی۔نعمان مسعود۔ضرار خان
  • پھول وتی( انڈس ویژن ) ہدایت کار : احسن طالشفن کار :

(ت) (ٹ)

  • ٹنکی۔۔ (اے آروائی) ہدایت کار : سید عاطف حسین فن کار : فائزہ حسن۔نعمان مسعود۔حنا دل پزیر )
  • ٹوٹا پھوٹا سہی (اے آر وائی )ہدایت کار : صائمہ وسیم۔ فن کار :افضل۔راشد فاروقی۔شہزاد علی خان )

(ث) (ج)

  • جہد مسلسل (ایم کیو ایم) ہدایت کار : اسد ملک فن کار :انور اقبال۔شہزاد رضا۔ )
  • جھاگ۔ (اے آروائی2006 ) ہدایت کار : سید عظیم احمد فن کار : کنول نذر۔اختر حسنین۔مہہ جبین۔اکبر سبحانی )

(چ) (ح)

  • حرماں نصیب( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : عاطف حسینفن کار : محمود اسلم۔صبا خان
  • حویلی کے بند درواز (اے آروائی) ہدایت کار : سید عاطف حسین فن کار : بینش چوہان۔اختر حسنین۔نعمان مسعود۔حنا دل پزیر )
  • حیدرآباد جنکشن (ہم ٹی و ی)ہدایت کار : سید عاطف حسین فن کار:عادل مراد۔بینش چوہان۔ندیم۔طاہرہ واسطی۔شبیررانا۔ائمہ مجید)

(خ)

  • خود سوز( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : عاطف حسینفن کار : محمود اسلم۔ژالے سرحدی۔ٹیپو۔

(د)

  • دو اَن جانے (جیو ٹی وی2005 ) ہدایت کار : شاہد شفاعت فن کار : راشد فاروقی۔اینجلین ملک )
  • دو عورتیں ( انڈس ویژن) ہدایت کار : ہشام سید فن کار : مائرہ خان۔کنول نذر۔راشد فاروقی

(ڈ) (ذ) (ر)

  • رعایا (ہم ٹی و ی۔۔) ہدایت کار : فرقان ٹی صدیقیفن کار :فائزہ حسن۔شہود علوی )
  • رانی کا راجا( انڈس ویژنٹیلی فلم )ہدایت کار : ہشام سیدفن کار : اعجاز اسلم۔مائرہ خان۔عدنان شاہ ٹیپو۔ذہین طاہرہ۔نازش جان ( ایڈیٹر : شاکر علی

(ز)

  • زہر۔۔ ( انڈس ویژن2001)ہدایت کار : بختیار احمد فن کار : انور اقبال۔کامران جیلان)
  • زنبور۔ (اے آر وائی) ہدایت کار : شاہد شفاعت فن کار : راشد فاروقی۔سہیل اصغر )

(س)

  • سارا پیار تمھار (جیوٹی وی2005 ) ہدایت کار : زاہد اورنگ زیب۔۔فن کار : نعمان مسعود۔عائشہ عمر۔تبسم عارف
  • سائیں منجھا( اے آر وائی2005) ہدایت کار : سلیم دیس والیفن کار : ممتاز کنول۔صلاح الدین تنہیو
  • سٹہ۔۔ ( اے آر وائی2005) ہدایت کار : سید عاطف حسین۔۔فن کار : راشد فاروقی۔صائمہ خان۔نعمان مسعود
  • سحر ہونے تک ( اے آر وائی2006)ہدایت کار : سید عظیم احمدفن کار : فاروق جمیل۔نبیل، خالد ظفر
  • سو کینڈل پاور کا بلب۔(انڈس ویژن2007) ہدایت کار : ہشام سیدفن کار:راشد فاروقی۔اینجلین ملک۔شفیع محمد۔شہزاد رضا

(ش)

  • شب گناہ( ٹی وی ون۔۔ ) ہدایت کار : نین منیارفن کار : کامران جیلانی۔اینجلین ملک
  • شارٹ کٹ (ہم ٹی و ی ہدایت کار : اسد ملک فن کار :سلیم معراج۔کنول نذر۔ )
  • شہید (اے آر وائی ہدایت کار : احسن طالش فن کار : شبیر جان۔پارس۔ )
  • شرلاک ہومز (اے ٹی وی ) ہدایت کار : طارق جمال فن کار : عدنان جیلانی۔ )

(ص) (ض)

  • ضرورت( آج ٹی وی2006 ) ہدایت کار : عاطف حسینفن کار : فہد مصطفٰی۔حسن احمد۔سنیتا مارشل۔شگفتہ اعجاز۔راشد فاروقی

(ط) (ظ) (ع) (غ)

  • غلاظت( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : عبد اللہ بادینیفن کار :

(ف)

  • فراڈ ( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : کاشف جعفریفن کار : عرفان موتی والا۔کنول نذر

(ق) (ک)

  • کالک (ا ے آروائی 2005)ہدایت کار : سید عاطف حسین فن کار:فہد مصطفٰی۔صنم بلوچ۔راشد فاروقی۔شہزاد علی خان)
  • کوکھ( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : لیلی واسطیفن کار : ژالے سرحدی۔ائمہ مجید۔اختر حسنین
  • کھرنڈ( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : عبد اللہ بادینیفن کار : اختر حسنین۔امبر واج د۔نعمان مسعود
  • کون ؟( اے آر وائی2005)ہدایت کار : محسن طلعتفن کار : جویریا عباسی۔ضرار خان۔کنور ارسلان
  • کرم( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : سید عظیم احمدفن کار : مظہر علی۔شاذیہ اختر ردا نقوی
  • کاش( انڈس ویژن2005 ) ہدایت کار : زاہد محمو دفن کار : شکیل۔عائشہ خان۔عرفان موتی والا۔
  • کاش کہ ایسا ہوتا ( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : سید عظیم احمدفن کار : نعمان مسعود۔ژالے سرحدی
  • کوکھ کے نام خط ( ٹی وی ون2006 ) ہدایت کار : سلیم دیسوالیفن کار : مظہر علی۔گیسو، بدر خلیل۔
  • کسک( جیو ٹی وی2006 ) ہدایت کار : ارشیفن کار :فہد مصبفی۔فیصل قریشی۔سنیتا مارشل
  • کلو (اے آروائی۔ )ہدایت کار : سید عظیم احمد فن کار :عابد علی۔مونا لیزا۔ شہزاد علی خان۔ )

(گ)

  • گلو استاد (ہم ٹی و ی ہدایت کار : اسد ملک فن کار :راشد فاروقی۔عدنان جیلانی۔مہہ جبین )
  • گرہستی(ہم ٹی وی ہدایت کار : کلیم خان فن کار : ماریہ واسطی۔نعمان مسعود۔کرن تعبیر )
  • گل نار(جیو ٹی وی ہدایت کار : سید عاطف حسین۔۔ فن کار : مفہد مصطفٰی۔مائرہ خان۔ )

(ل)

  • لیلیٰ وزید ( انڈس ویژن ٹیلی فلم )ہدایت کار : احسن طالشفن کار : فہد مصطفٰی۔مہہ جبیں

(م)

  • مائے نی ( انڈس ویزن ٹیلی فلم )ہدایت کار : ہشام سید فن کار : روبینہ اشرف۔عدنان جیلانی۔بدر خلیل۔کامران جیلانی۔حسن نیازی۔رضوان واسطی
  • موچی ( انڈس ویژن ٹیلی فلم )ہدایت کار : ہشام سیدفن کار : خالد ظفر۔ببیتا۔
  • مسٹر معین الدین ( انڈس ویژن ٹیلی فلم )ہدایت کار : احسن طالشفن کار : شکیل۔عدنان جیلانی۔طوبیٰ صدیقی۔بدر خلیل
  • ماں ڈیوٹی پہ ہے (ہم ٹی و ی ہدایت کار : فرقان ٹی صدیقی فن کار :فائزہ حسن۔شہزاد علی خان )
  • محبت کے چالیس سال (رنگ ٹی و ی ہدایت کار : زاہد اورنگ زیب فن کار :منور سعید۔نشا خان۔ ببرک شاہ۔ )
  • ماموں (ایکسپریس چینل ہدایت کار : کاشف جعفریفن کار :نعمان اعجاز۔ )
  • ماں کے نام خط(اے آر وائی چینل ہدایت کار : سید عظیم احمدفن کار :روبینہ اشرف۔حسن نیازی۔ )

(ن)

  • نرگس نے ٹھیک کیا( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : عاطف حسینفن کار : فہد مصطفٰی۔کنول نذر
  • ناکردہ( اے آر وائی2005 ) ہدایت کار : سیدعظیم احمدفن کار : محمود اختر۔انور اقبال۔زیبا

(و)

  • وہ آئیں گھرہمارے( پی ٹی ویعید اسپیشل ٹیلی فلم : ہدایت کار : سید عاطف حسین۔۔فن کار : عمران عباس۔ژالے سرحدی۔بدر خلیل )
  • والد ( اے آر وائیفادر ڈے اسپیشل ٹیلی فلم : ہدایت کار : سید عظیم احمد۔۔فن کار : عابد علی۔نبیل۔ سیمی پاشا۔ )

(ہ)

  • ہنسی خوشی (اے آروائی2004 ہدایت کار : سید عاطف حسین فن کار:فہد مصطفٰی۔سنیتا مارشل۔محمود اسلم۔شگفتہ اعجاز)

(ی) کے علاوہ دیگر انفرادی ڈرامے، ٹیلی فلمیں وغیرہ شامل ہیں۔

فیچر فلمیں[ترمیم]

ابن آس محمد نے فیچر فلموں کے بھی اسکرپت بھی لکھے ہیں، تاہم ابھی ان کی لکھی ہوئی فلمیں ابھی زیر تکمیل ہیں۔اور ممکنہ طور پر سال 2020ء سے ان کی فلمیں نمائش کے لیے پیش ہو نا شروع ہو ں گی۔

  • کبیر
  • دل فروش
  • ٹیم ٹیم کا گیم
  • رنگ باز
  • بدلہ

ویب سیریز۔شارٹ فلمیں[ترمیم]

ڈارک سرکل ( ویب سیریز۔بہ طور اسکرپٹ رائیٹر)[ترمیم]

  • کوئی ہے
  • انڈر دی بیڈ
  • دی گھوسٹ
  • آتما
  • دی لفٹ
  • بیڈ شیٹ
  • دی نائف اٹیک
  • دی مرر

سٹی گم ( ویب سیریز۔بہ طور اسکرپٹ رائیٹر)[ترمیم]

  • سٹی گم [4]

شارٹ فلمیں[ترمیم]

  • مائی نیم از مانی
  • ریڈ اور گرین
  • مرنا تو تھا
  • اقبال بھائی [5]
  • عکس
  • کھڑکی
  • حرام کی زندگی
  • بے پردہ
  • پاس دار

بہ طور ہدایت کار[ترمیم]

  • غلطی ہو گئی
  • تھوڑا آٹا دے دو

بہ طور اداکار[ترمیم]

ابن آس محمد نے کچھ ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے۔جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

  • کسم دیوی چھٹی پر ہیں۔ (تھیٹر پلے۔ آرٹس کونسل۔پریس کلب)
  • چور
  • کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی۔۔( جیو چینل )
  • سٹی گم ( ویب سیریز )

اعزازات[ترمیم]

ابنِ آس محمد متعدد اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی تحریر کردہ کہانیوں کے 14 مجموعوں کو نیشنل بک فاؤنڈیشن سے پہلے اور دوسرے انعام مل چکے ہیں۔ مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے جو ایوارڈ حاصل کیے ان میں سے چند کی تفصیل یہ ہے۔

سرنامے کا متن سرنامے کا متن سرنامے کا متن
چائلڈ اسٹار ایوارڈ بہترین کہانی نیا انسان، 1988
ساتھی رائیٹر ایوارڈ بہترین کہانی روزے کی خوش بو
سرگودھا ادبی تنظیم بہترین افسانہ عذاب تنہائی، ( پہلا انعام : بہ دست وزیر آغا )
ساتھی رائیٹر ایوارڈ بہترین کہانی ہیرو
ساتھی رائیٹر ایوارڈ بہترین ناول شہہ زور
ساتھی رائٹر ایوارڈ بہترین سائنسی کہانی ٹوٹی کہاں کمند
ساتھی رائیٹر ایوارڈ بہترین مزاحیہ کہانی بھائی میاں
ساتھی رائیٹر ایوارڈ بہترین جاسوسی ناول مٹی کی برفی
ساتھی رائیٹر ایوارڈ بہترین کہانی پاپا کو غصہ کیوں آتا ہے
امت ایوارڈ سال کا بہترین جرنلسٹ (روزنامہ امت) 1995
امت ایوارڈ سال کا بہترین جرنلسٹ (روزنامہ امت) 1996
ساتھی رائیٹر ایوارڈ بہترین کہانی ببلی کی ڈائری
ساتھی رائیٹر ایوارڈ بہترین کہانی سپر ہیرو
ساتھی رائیٹر ایوارڈ بہترین کہانی 2013
اسٹار ایوارڈ برائے بہترین ڈراما نگار بہترین ڈراما " کلموہی " جون 2014
مندوب ایوارڈ بہترین ڈراما نگار ڈراما : رانی بیٹی راج کرے، 2016
سندھ کلچرل ایوارڈ بہترین ڈراما نگار ڈراما : بہو رانی 2016
دوشیزہ رائٹر ایوارڈ بہترین افسانہ ہماری کہانی کا ثانوی کردار۔ 2016
روابط انٹرنیشنل بہترین افسانہ ہماری کہانی کا ثانوی کردار پہلا انعام۔ 2016
ساتھی رائیٹر ایوارڈ بہترین ناول چالاک۔ 2018
گلوریس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بہترین ڈراما نگار 24 نومبر2019

کانفرنسوں میں بہ طور اسپیکر شرکت کا اعزاز[ترمیم]

  1. عالمی اردو کانفرنس (آرٹس کونسل، کراچی) میں بچوں کا ادب سیشن میں بہ طور اسپیکر شرکت کا اعزاز۔ 2016ء
  2. عالمی اردو کانفرنس (آرٹس کونسل، کراچی) میں بچوں کا ادب سیشن میں بہ طور اسپیکر شرکت کا اعزاز۔ 2017ء
  3. عالمی اردو کانفرنس (آرٹس کونسل، کراچی) میں بچوں کا ادب سیشن میں بہ طور اسپیکر شرکت کا اعزاز۔ 2018ء
  4. عالمی اردو کانفرنس (آرٹس کونسل، کراچی) میں بچوں کا ادب سیشن میں بہ طور اسپیکر شرکت کا اعزاز۔ 2019ء

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Yusra Farrukh (2014-06-16)۔ "Writer Ibn-e-Aas Mohammad Biography"۔ Awami Web (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2021 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Ibnea Aas – Biography & Dramas List"۔ Dramas Planet (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2021 
  3. https://www.youtube.com/watch?v=7JrdwyfmZ4wابن آس کی ٹیلی فلم " آنکھ مچولی " کا لنک " ہم ٹی پہ
  4. §https://www.youtube.com/watch?v=O2kLpSLeEQ4
  5. ابن آس کی شارٹ فلم " اقبال بھائی " کا لنک : یوٹیوب پر "https://www.youtube.com/watch?v=ZDhcq9BUGE0&list=PL_-2GOvLE0HlcUQghMyBfXxDqEnsqq6kF&index=17

بیرونی روابط[ترمیم]