عزالدین ابن الاثیر الجزری
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ابن الاثیر سے رجوع مکرر)
| مسلم مورخین |
|
|---|---|
| نام: | عزالدین ابی الحسن علی الشیبائی |
| لقب: | ابن الاثیر |
| پیدائش: | 1160ء ، شیرناک، موجودہ ترکی |
| وفات: | 1234ء |
| فرقہ: | سنی |
| شعبۂ عمل: | تاریخ |
| کام: | الکامل فی التاریخ اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ |
| متاثر: | ابوالفداء |
( 4 جمادی الثانی 555ھ ۔ شعبان 630ھ / 12 مئی 1160ء ۔ 1233ء )
ابن الاثیر کا پورا نام عز الدین ابو الحسن علی بن محمد بن عبد الکریم الجزری ہے۔ 555ھ بمطابق 1160ء میں جزیرہ ابن عمر جو عراق عرب (موجودہ ترکی کے صوبہ شیرناک) کی حدود میں موصل کے قریب واقع تھا، پیدا ہوئے۔ اسی جزیرے کی نسبت سے الجزری کہلائے۔
فہرست |
ابتدائی زندگی [ترمیم]
موصل اور بغداد میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1180ء میں اپنے والد کے پاس موصل میں ہی مستقل سکونت اختیار کر لی۔ ان کے والد بہت عرصے تک موصل میں گورنری کے منصب پر فائز رہے۔ موصل میں انھوں نے خطیب ابوالفضل عبداللہ ابن احمد الطوسی اور دوسرے فضلاء سے تعلیم حاصل کی۔
بحیثیت مورخ [ترمیم]
مورخین میں ابن جریر طبری کے بعد ابن اثیر کا نام سب سے نمایاں ہے۔
تصانیف [ترمیم]
- الکامل فی التاریخ
- اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ
- التاريخ الباهر فی الدولة الاتابكيہ
- اللباب في تهذيب الانساب