ابن القف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ان کا نام “ابو الفرج امین الدولہ بن یعقوب” ہے، ابن القف کے نام سے مشہور ہیں، کرک کے عالم فلسفی اور طبیب تھے، 630 ہجری کو پیدا ہوئے، اور دمشق میں 685 ہجری کو وفات پائی، ابن ابی اصیبعہ نے ان کی بہت تعریف کی ہے، ان کی تصانیف میں بقراط پر “کتاب الاصول فی شرح الفصول” ہے اس کتاب کا قدیم خطی نسخہ لندن، الجزائر، قاہرہ، اسکندریہ، تونس، اور المکتبہ الشرقیہ بیروت کی لائبریریوں میں موجود ہے، یہ کتاب مصر کے ڈاکٹر بشارہ زلزل نے اسکندریہ میں 1902 عیسوی کو شائع کرائی تھی، اس کے علاوہ طب میں “کتاب الشافی” اور “کتاب العمدہ فی صناعہ الجراح” قابلِ ذکر ہیں، آخری کتاب حیدرآباد میں 1356 ہجری کو شائع ہوئی تھی.