ابن باجہ
وکیپیڈیا سے
| ہو سکتا ہے کہ اس مقالہ کی ویکائی کرنے کی ضرورت ہو تاکہ یہ وکیپیڈیا کے کیفیت معیار پر پورا اتر سکے۔ براہ کرم مقالہ میں اندرونی متعلقہ روابط ڈال کر یا مقالہ کے خاکہ میں بہتری لا کر مدد کریں۔ |
ان کا پورا نام “ابو بکر بن یحیی بن الصائغ الثجیبی” ہے “ابن باجہ” کے لقب سے مشہور ہوئے، وہ اندلس میں عرب کے سب سے پہلے مشہور فلسفی تھے، فلسفہ کے علاوہ وہ سیاست، طبیعات، علمِ فلک، ریاضی، موسیقی اور طب میں بھی مہارت رکھتے تھے، خاص طور سے علمِ طب میں اس قدر شہرت پائی کہ ان کے عہد کے طبیب ان سے حسد کرنے لگے اور ایک سازش کے تحت انہیں زہر دے دیا گیا جس سے وہ فاس (مراکش) میں 529 ہجری کو انتقال کر گئے.
ابن ابی اصیبعہ تین مختلف زمروں (شروحات ارسطوطالیس، تصنیفاتِ اشراقیہ، طبی تصنیفات) میں 28 تصنیفات ابنِ باجہ سے منسوب کرتے ہیں، ان کی طبی تصنیفات یہ ہیں:
1- کلام علی شیء من کتاب الادویہ المفردہ لجالینوس. 2- کتاب التجربتین علی ادویہ وافد. 3- رازی کی کتاب “الحاوی” کی اختصار بعنوان “اختصار الحاوی”. 4- کلام فی المزاج بما ہو طبی.