ابن درید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

( 223ھ ۔ 23 رجب 321ھ / 837ء ۔ 933ء )

ابو بكر محمد بن حسن بن دريد بن عتاھیہ ازدی بصری دوسی عرب کے مشہور نقاد، شاعر اور امام لغت تھے۔ انساب العرب، لغت اور شعر و شاعری میں بڑا نام پیدا کیا۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

بصرہ میں پیدا ہوئے۔ مختلف اساتذہ سے تعلیم حاصل کی۔ 871ء میں عمان چلے گئے۔ بارہ سال یہاں قیام کیا اور بدوی عربوں سے زبان سیکھی۔ازاں بعد ایران منتقل ہو گئے، یہاں عبداللہ بن محمد بن میکال اور اس کے بیٹے ابو العباس اسماعیل کی مدح میں مشہور قصیدہ لکھا اور یہیں 297ھ میں مشہور عربی لغت الجمہرہ فی علم اللغہ مرتب کی۔ 308ھ بمطابق 920ء میں بغداد چلے آئے۔

تصانیف[ترمیم]

  • الاشربہ
  • الامالی
  • الجمہرہ فی علم اللغہ
  • السرج و اللجام
  • كتاب الخيل الكبير
  • كتاب الخيل الصغير
  • كتاب السلاح
  • كتاب الانواء
  • كتاب الملاحن
  • الاشتقاق
  • المقصور و الممدود
  • ذخائر الحكمہ
  • المجتنی
  • السحاب و الغيث
  • تقويم اللسان
  • ادب الكاتب
  • الوشاح
  • زوار العرب
  • اللغات


وفات و تدفین[ترمیم]

بغداد میں انتقال کیا اور مقبرہ خیزران میں دفن ہوئے۔