ابن ماجہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مسلم عالم
نام: ابو عبداللہ محمد بن یزید ابن ماجہ الربعی القزوینی
لقب: ابن ماجہ
پیدائش: 824ء (208ھ)
وفات: 887ء (273ھ)
کام: سنن ابن ماجہ ، کتاب التفسیر ، کتاب التاریخ


پیدائش؛ 824ء وفات؛886ء

محدث، پورا نام ابوعبداللہ محمد بن یزید قزوینی۔ جن چھ محدثین کو سب سے زیادہ مستند تسلیم کیا گیا ہے۔ اور جن کی کتب صحاح ستہ کے نام سے مشہور ہیں۔ ان میں سے ایک ابن ماجہ بھی ہے۔ انھیں احادیث جمع کرنے کا شوق تھا اور اس سلسلے میں عراق، عرب، مصر تک سفر کیا ان کی تصنیف کا نام سنن ابن ماجہ ہے۔ ابن خلکان نے لکھا ہے کہ انھوں نے تفسیر قرآن بھی لکھی تھی۔ لیکن وہ اب وہ ناپید ہے۔