ابو العلاء المعری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ابوالعلاء المعری سے رجوع مکرر)
ابو العلاء المعری
(عربی میں: أبو العلاء المعرّي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (عربی میں: أحمد بن عبد الله بن سُليمان القضاعي التنُّوخي المعرِّي ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش سنہ 973ء[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معرۃ النعمان[8]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1057ء (83–84 سال)[5][9]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معرۃ النعمان  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عارضہ اندھا پن[10][11]  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تلمیذ خاص خطیب تبریزی[12]  ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر[13]،  مصنف،  فلسفی[14]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی[15][16]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل عربی ادب[17]،  عربی شاعری،  فلسفہ[17]،  اسلام[17]،  شاعری[18]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابوالعلا احمد المعری عرب شاعر اور فلسفی تھے۔

پورا نام[ترمیم]

ابوالعلاء معری کا پورا نام احمد بن عبد الله بن سليمان، التنوخی المعری تھا

ولادت[ترمیم]

ابو العلاء معری کی پیدائش 363ھ بمطابق973ء معرۃ النعمان میں ہوئی۔ 4 سال کی عمر میں چیچک نکل آئی اور اسی سے بینائی جاتی رہی۔

حالات زندگی[ترمیم]

ابو العلاء معری کاحافظہ باکمال تھا۔ حلب، طرابلس، انطاکیہ میں تعلیم پائی۔ تعلیم سے فراغت کے بعد 398ھ میں بغداد گئے۔ مگر یہاں کی فضا پسند نہ آئی۔ اس لیے اپنے وطن معرہ واپس آگئے۔ اور باقی زندگی دنیا سے الگ تھلگ یہیں گزار دی۔ روشن دماغ اور ترقی پسند شاعر تھے۔ لب و لہجہ کا تند اور مردم بیزار تھا۔ عربی زبان میں محاکاتی شاعری کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ سینکڑوں کتب کا مصنف اور مولف ہے۔ اس کی علمی خدمات کا بیشتر حصہ صلیبی جنگوں کی نذر ہو گیا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ آواگون کا قائل تھا۔ بعض کا خیال ہے کہ لاادری (ایگناسٹک) تھا۔ اس کے مشہور شعر کا ترجمہ ہے :

"لوگ امام برحق کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کے لشکر کی قیادت کرے گا۔ یہ ان کی خام خیالی ہے۔ عقل کے سوا کوئی امام نہیں جو ہر لمحہ انسان کو صحیح مشورہ دے اور اس کو راہ دکھائے۔ "

اپنی غذا میں دال اور سبزیوں پر گزارا کرتے تھا۔ گوشت اور انڈا سے مکمل پرہیز تھا۔علامہ اقبال نے بھی اپنی شاعری میں ان کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے :

کہتے ہیں کبھی گوشت نہ کھاتا تھا معری
پھل پھول پہ کرتا تھا ہمیشہ گذر اوقات

تصنیفات[ترمیم]

المعری کا ایک خیالی عکس (مصور: جبران خلیل جبران)

علامہ اقبال نے نظم میں معری کی دو تصانیف

  • ’’رسالہ غفران‘‘ اور
  • ’’لزومات‘‘ کا ذکر کیا ہے۔
  • الأيك والغصون۔ ادب میں 100 سے زیادہ جزء
  • تاج الحرۃ۔ عورتوں کے اخلاق او عادات پر، 400کتابچے
  • عبث الويد- ديوان البحتری کی شرح
  • رسالہ الملائكۃ
  • الفصول والغايات
  • رسالہ الصاهل والشاحج

وفات[ترمیم]

ابو العلاء معری کا انتقال 449ھ 1057ء میں ہوا۔ وفات کے وقت اس کے 84 شاگرد شعرا موجود تھے۔[19]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12016530d — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119306883 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  3. NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/abu-al-ala-al-maarri — بنام: Abu al-Ala al-Maarri — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Nationalencyklopedin
  4. Project Gutenberg author ID: https://gutenberg.org/ebooks/author/26732 — بنام: Abu al-Ala al-Maarri — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب Project Gutenberg author ID: https://gutenberg.org/ebooks/author/26732 — بنام: Abu al-Ala al-Maarri — عنوان : Абуль-Ола
  6. بنام: Abû-l-ʻAlâʾ al-Maʻarrī — ایس ای ایل آئی بی آر: https://libris.kb.se/auth/31422 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/93688 — بنام: Abū al-ʻAlāʼ al-Maʻarrī — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. عنوان : Abu-l-'Ala ul-Ma'arri — شائع شدہ از: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء — اقتباس: He was born in 973 at Ma‛arrat un-Nu‛mān, a Syrian town nineteen hours’ journey south of Aleppo,
  9. عنوان : Abu-l-'Ala ul-Ma'arri — شائع شدہ از: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء
  10. عنوان : Маарри — اقتباس: ... уже на третьем году жизни потерял зрение, ...
  11. عنوان : Abu-l-'Ala ul-Ma'arri — شائع شدہ از: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء — اقتباس: He lost his father while he was still an infant, and at the age of four lost his eyesight owing to smallpox.
  12. یوٹیوب ویڈیو آئی ڈی: https://www.youtube.com/watch?v=dQw4w9WgXcQ
  13. PoetsGate poet ID: https://poetsgate.com/poet.php?pt=27 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 اپریل 2022 — عنوان : بوَّابة الشُعراء
  14. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20191022194 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 دسمبر 2022
  15. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12016530d — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  16. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20191022194 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  17. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20191022194 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  18. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20191022194 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 جنوری 2023
  19. عربی ادب کے انسائیکلوپیڈیا میں ابو العلاء المعری کی نظمیں https://xn--igbhe1a7h.com/wiki/%D8%A3%D8%A8%D9%88_%D8%A7%D9%84%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%A1_%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B9%D8%B1%D9%8A آرکائیو شدہ 2021-11-20 بذریعہ وے بیک مشین