ابوبکر بن ظفر خان
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابو بکر خان ابن ظفر خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ تغلق، ہندوستان میں تغلق خاندان کا پانچواں فرمانروا تھا۔ سلطان فیروز شاہ تغلق کے بیٹے فتح خان کا پوتا تھا۔ ۷۹۱ھ بمطابق ۱۳۸۸ء کو سلطان تغلق خان کے بعد تخت پر بیٹھا۔
اس کے عہد میں باغیوں نے بغاوت کت ڈالی تھی۔ باغیوں پر قابو پانے کے بعد ملتان، لاہور اور دوسرے علاقوں کے حاکموں کو سلطانی عہدیداروں کے قتل کا حکم دیا۔ چنانچہ فسادات شروع ہوگئے۔ کسانوں نے لگان ادا کرنا بند کردیا اور محمد شاہ بن فیروز شاہ کی زیر قیادت اکٹھے ہونا شروع ہوگئے۔ محمد شاہ دہلی پر حملہ آور ہوا۔ ادھر اس کا بیٹا شہزادہ ہمایوں خاں بھی حملہ آور ہوا۔ ابوبکر ڈیڑھ سال کی حکومت کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔
حوالہ [ترمیم]
- کتاب:مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا،مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص-۸۲