ابوسفیان بن حارث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

٢٠ ھ۔۔۔٦٤١ء

اصل نام: مغیرہ کنیت: ابوسفیان

ابو سفیان رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی چچا حارث بن عبدالمطلب کے بیٹے اور حضور کے ہم عمر تھے۔رسول اللہ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو حضور کے مخالف ہوگئے۔ بڑے اچھے شاعر تھے اور رسول اللہ اور دوسرے مسلمانوں کی ہجو کیا کرتے تھے۔ رسول اللہ فتح مکہ کے ارادے سے مدینے سے روانہ ہوکر مقام ابوا پر پہنچے تو ابوسفیان اپنے بیٹے جعفر کو لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام قبول کیا۔ بعد ازاں فتح مکہ ، یوم حنین ، اور طائف میں آپ کے ہم رکاب رہے۔ غزوہ حنین میں مسلمانوں کے پاؤں اکھڑ گئے تھے تو دونوں باپ بیٹے رسول اللہ کے ساتھ رہے۔ ابوسفیان نے آپ کے خچر کی باگ پکڑ رکھی تھی۔ ٢٠ ھ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔ رسول اللہ کے وصال کے بعد انہوں نے ایک درد ناک مرثیہ لکھا جو ابن عبداللہ کی مشہور تصنیف (عقد الفرید) میں شامل ہے۔