ابونواس

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

پیدائش؛763ء وفات؛ 813ء

عہد عباسی کا ایک شاعر۔ نام حسن بن ہانی اور کنیت ابونواس، اہواز کی ایک بستی میں پیدا ہوا۔ بصرہ میں پرورش پائی۔ بغداد پہنچا تو اس کے نغمات شاہی محلات میں گونجنے لگے۔ اور وہ خلیفہ ہارون الرشید کا مقبول درباری شاعر بن گیا۔ شاہد و شرابب کا دلدادہ تھا۔ خمریات اس کا خاص موضوع ہے۔ عربی شاعری کے نقاد اسے امرالقیس کا ہم پلہ قرار دیتے ہیں۔