ابیضاض

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Leukemia
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
Acute leukemia-ALL.jpg
A Wright's stained bone marrow aspirate smear of patient with precursor B-cell acute lymphoblastic leukemia.
اکڈ-10 C91.-C95.
اکڈ-9 208.9
اکڈ-اورام: 9800-9940
معطیات 7431
عنوانات D007938

ابیضاض (leukemia) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ خون کی حالتِ ابیض یا سیفد کی جانب تشبیہ سے بنایا گیا ایک لفظ ہے جو کہ بیماری بنام سرطان کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے۔ چونکہ بات بالائی سطر میں خون کی آئی لہٰذا یہ اندازہ لگانے میں دیر نہیں ہونی چاہیۓ کہ یہ دراصل خون کے سرطان کا ذکر ہے۔ اس خون کے سرطان کا انگریزی نام ؛ دو الفاظ leuko بمعنی سفید (ابیض) اور aima بمعنی خون سے ملا کر بنایا جاتا ہے؛ قصہ اس تمہید کا مختصر یوں کہ ، خون کا ابیض ہوجانا ابیضاض کہلاتا ہے۔ خون کی یہ ابیض یا سفید رنگت اصل میں خود ایک تشبیہ ہے اور حقیقت میں خون دیکھنے میں خون کی طرح ہی نظر آتا ہے۔ چونکہ اس بیماری میں ابیضیات (leukocytes) کے خلیات کسی وراثی خرابی (جیسے طفرہ (mutation) وغیرہ) کی وجہ سے اپنی نشونما میں بے قابو ہو جاتے ہیں اور ان میں سرطانی خلیات کی کیفیات نمودار ہو جایا کرتی ہیں اس لیۓ ابیضاض ایک وسیع الاحاطہ اصطلاح ہے؛ اس کی وجہ یہ ہے کہ پھر ابیضیات کے خلیات بھی مختلف ذیلی اقسام میں منقسم ہوتے ہیں اور ان کی ہر قسم کے لیۓ ایک قسم کے الگ الگ سرطان کی کیفیت پیدا ہوتی ہے جن کو مشترکہ طور پر ابیضاض کہا جاتا ہے۔