احمدیہ مسلم جماعت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Padlock.svg اس صفحہ کو ترامیم کیلیے نیم محفوظ کر دیا گیا ہے اور صارف کو اندراج کر کے داخل نوشتہ ہونا لازم ہے؛ (اندراج کریں یا کھاتہ بنائیں)


احمدیہ مسلم جماعت احمدیہ تحریک سے جنم لینے والی دو جماعتوں میں سے ایک ہے۔ اس تحریک کی بنیاد مرزا غلام احمد قادیانی نے 1889ء میں رکھی۔ مرزا غلام احمد کی وفات (1908ء) کے بعد یہ تحریک دو حصوں میں بٹ گئی۔ احمدیہ مسلم جماعت کے پیروکاروں کو برصغیر پاک و ہند میں عمومی طور پر "قادیانی" بھی کہا جاتا ہے۔ تقسیم کے نتیجے میں بننے والی دوسری شاخ لاہوری احمدیہ تحریک یا عرف عام میں "لاہوری" کہلاتی ہے۔

جماعت کا سربراہ خلیفۃ المسیح کہلاتا ہے۔ اس وقت جماعت کے سربراہ مرزا مسرور احمد ہیں جو اس جماعت کے پانچویں خلیفۃ المسیح ہیں۔