احمد آباد
احمد آباد، ریاست گجرات، ہندوستان ک اسب سے بڑ اشہر اور ہندوستان کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ دُنیا میں سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا تیسرا شہر ہے۔ دریائے سابرمتی کے کنارے آباد ہے،۔ احمد نامی چار بزرگوں نے سلطان احمد شاہ کے ایما پر اس کی بنیاد قائم کی۔ یہ شہر سوتی کپڑے کی ملوں کی وجہ سے ہندوستان کا مانچسٹر کہلاتا تھا۔لیکن اب سوتی کپڑے کی ساری ملیں بند ہو چکی ہیں۔ یہار میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام اُردو میڈیم اسکول کے ۷۶ پرائمری اسکول ہیں۔ اس کی آبادی تقریبا 52 لاکھ ہے۔ احمد آباد شہر احمد آباد ضلع کا ہیڈکواٹر بھی ہے۔اس شہر میں صوفیائے کرام کے مزارات اس کثرت سے ہیں کہ ملتان کی طرح اسے بھی مدینۃ الاولیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس شہر میں ہواوٗ ں کے ساتھ کثرت سے گرد اُڑتی ہے ، یہ دیکھ کر مغل شہنشاہ اکبر نے اسے گرداباد سے موسوم کیا تھا۔
یہ ریاست گجرات کا 1970 تک دارالحکومت بھی رہا جسے بعد میں گاندھی نگر منتقل کر دیا گیا۔ گاندھی نگر ، شہر احمدآباد سے ۳۲ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔گجرات کی ریاستی اسمبلی گاندھی نگر ہی میں ہے۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں اضافہ کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔