ادارہ برائے خوراک و زراعت
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت
منظمة الأغذية والزراعة للأمم المتحدة (عربی )
Food and Agriculture Organization of the United Nations (انگریزی) 联合国粮食及农业组织 (چینی) Продовольственная и сельскохозяйственная организация (روسی) Organización de las Naciones Unidas para la Agricultura y la Alimentación (ہسپانوی) Organisation des Nations Unies pour l'alimentation et l'agriculture (فرانسیسی) |
|
|---|---|
| قسم تنظیم | خصوصی ادارہ |
| ترخیمات | FAO |
| سربراہ | José Graziano da Silva |
| حیثیت | فعال |
| تاسیس | 16 اکتوبر 1945 کیوبک شہر, کینیڈا |
| صدر دفاتر | روم, اطالیہ |
| موقع حبالہ | www.fao.org |
| بنیادی تنظیم | اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل |
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت (انگریزی: Food and Agriculture Organization of the United Nations) اقوام متحدہ کی خصوصی شاخ ہے جو کہ عالمی طور پر نسل انسانی کو درپیش بھوک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
یہ ادارہ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں غیر جانبدارانہ طور پر عمل کرنے والے ادارہ ہے جس کا مقصد ہر ملک میں خوراک کی پیداوار میں اضافہ اور زرعی اصلاحات کو ممکن بنانا ہے۔ ادارہ برائے خوراک و زراعت اس کے کے علاوہ علم اور معلومات کا ذریعہ بھی ہے اور یہ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں زراعت، جنگلات اور ماہی گیری کے شعبوں میں بہتری کے کام کرتا ہے جس سے دنیا میں خوراکی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکے۔
ادارے کے دفاتر [ترمیم]
علاقائی دفاتر [ترمیم]
- علاقائی دفتر برائے افریقہ بمقام اکرہ، گھانا
- علاقائی دفتر برائے لاطینی امریکہ، بمقام سان تیگو، چلی
- علاقائی دفتر برائے ایشیاء، بمقام بینکاک، تھائی لینڈ
- علاقائی دفتر برائے مشرق بعید، بمقام قاہرہ، مصر
- علاقائی دفتر برائے یورپ، بمقام، روم، اٹلی (ادارے کا مرکزی دفتر)
| ویکیمیڈیا العام میں ادارہ برائے خوراک و زراعت سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |