ارتِعاج
| اکڈ-10 | O15. |
|---|---|
| اکڈ-9 | 642.6 |
| معطیات | 4068 |
| میڈلائین | 000899 |
| ایمیڈ | med/633 |
ارتعاج (eclampsia) حاملہ خواتین میں پیدا ہونے والی ایک اختلاجی (convulsive) کیفیت ہوتی ہے جو عام طور پر حمل میں واقع ہو سکنے والی بالاتناؤ (hypertension) کی حالتوں (جسے پیش ارتعاج-ارتعاج متلازمہ (preeclampsia/eclampsia syndrome) کہا جاتا ہے) کے کسی درجہ پر نمودار ہوسکتی ہے؛ بعض اوقات ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کسی قسم کی پیش ارتعاج (preeclampsia) کی علامات نا ملتی ہوں۔ اس میں ہونے والے جھٹکے یعنی اختلاج کے بارے میں یہ تفریقی تشخیص (differential diagnosis) کرنا لازم ہوتا ہے کہ وہ کسی اور دماغی کیفیت کی وجہ سے تو نہیں پیدا ہورہے، جیسے مرگی (epilepsy) وغیرہ۔ ارتعاج ایک ممکنہ جان لیوا کیفیت ثابت ہوسکتی ہے جس میں بالاتناؤ یعنی بلند فشار خون ، سوجن (edema) اور proteinuria (یعنی پیشاب میں لحمیات) وغیرہ جیسی علامات و اشارات کا فوری اور مناسب علاج درکار ہوتا ہے۔