فہرست روئے خط اردو لغات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(اردو لغات سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

درجِ ذیل میں کچھ اردو لغات کی فہرست دی ہے، جو کہ روۓ خط موجود ہیں:

فہرست

اردو لغت [1] [ترمیم]

یہ لغت "مرکزِ تحقیقاتِ اردو" سے حکومتِ پاکستان نے تعمیر کروائی ہے۔ اگرچہ موقع کافی عرصہ سے موجود ہے، مگر حال ہی میں عام کھولی گئ ہے۔ تکنیکی اعتبار سے تعمیر اچھی ہے۔ مگر جدید اصطلاحات کے معنی یہاں نہیں ملیں گے۔

اردو انگریزی لغت [2] [ترمیم]

اردو سیک [3] [ترمیم]

یہ موقع کافی عرصہ سے موجود ہے۔ اس میں لفظ ڈھونڈنے پر ایسے الفاظ دکھائے جاتے ہیں جو معنوں میں قریب ہوں۔

  • گو کہ یہ ایک اچھی کوشش ہے اور اس میں خاصے الفاظ کی آزاد تلاش ممکن ہے مگر اسکے باوجود یہ بات قابل توجہ ہے کہ اس میں بہت سے سائنسی الفاظ غلط درج ہیں۔ طب اور حکمت کے بہت سے الفاظ ایسے ہیں جو کہ مستند اور مروجہ طبی کتب کی رو سے صریح غلط ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں esophagus کو حنجرہ اور نرخرا لکھا گیا ہے جبکہ حنجرہ larynx کو نرخرہ trachea کو کہا جاتا ہے جبکہ esophagus کو مری کہتے ہیں۔ ایک اور مثال pleurisy کی ہے جسکو سینے کا درد لکھا گیا ہے جو کہ غلط ہے۔

فارسی احصاء اصطلاحات [4] [ترمیم]

اس ادارہ نے احصاء (ریاضی) کی اصطلاحات کا فارسی اور انگریزی ترجمہ پیش کیا ہے، جو اردو کے لیے بھی مفید ہو سکتا ہے۔

مزید [ترمیم]

حوالہ جات [ترمیم]

  1. ^ اردو لغت
  2. ^ اردو انگریزی لغت
  3. ^ Urduseek
  4. ^ ایران کا احصاء ادارہ