اردو ڈائجسٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اردو ڈائجسٹ
مدیر الطاف حسن قریشی
سابقہ مدیر ظفر اللہ خان
زمرہ جات سیاست، کہانیاں
تعدد ماہنامہ
تعداد اشاعت ؟
پہلا شمارہ 1960
تجارتی ادارہ اردو ڈائجسٹ
ملک پاکستان
بنیادً لاہور
زبان اردو
موقع جال http://urdudigest.pk

اردو ڈائجسٹ پاکستان میں اردو زبان میں چھپنے والا معروف ماہنامہ ہے۔ اردر ڈا‏ئجسٹ نے اپنی اشاعت کا آغاز نومبر 1960 میں لاہور سے ریڈرز ڈائجسٹ کی روایات کو سامنے رکھتے ہوۓ کیا۔ یہ متوسط اور زیریں متوسط طبقے میں مقبول ہے۔ اس میں موضوعات کا تنوع پایا جاتا ہے۔ اس کے مضامین اور تحریروں سے پاکستان کی محبت اور اسلام کی نظریاتی وابستگی بہت واضح جھلکتی ہے۔

مجلس ادارت : صدر مجلس : ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی مدیر اعلٰی : الطاف حسن قریشی مدیرمنتظم : طیب اعجاز قریشی مدیر : اختر عباس سب ایڈیٹر ویب : عاطف مرزا

ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی، الطاف حسن قریشی اور ملک ظفر اللہ خان اس کے بانی مدیر ہیں۔ ڈائجسٹ کے نامور نائب مدیران میں آباد شاہ پوری،ضیاشاہد،محسن فارانی اور سید عاصم محمود شامل ہیں جو طویل عرصہ اس سے وابستہ رہے۔

رسالے میں حالات حاضرہ، ملکی و غیرملکی کہانیاں، مہم جوئی،شکار،سائنس وٹکنالوجی،تاریخ،حیوانیات وغیرہ سے متعلق تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔ رسالے میں حال ہی میں "اردو چوپال" کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے، جس میں اردو زبان سے محبت اور اس کے لئے کچھ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں وصی شاہ کو "سفیر اردو" بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بزنس لیڈر بھی ایک انوکھا اور حوصلہ افزاء سلسلہ ہے۔ دیگر سلسلوں میں طرزیات، ذہنی استعداد بڑھانے کے طریقے، اور ملکی حالات زیر بحث آتے ہیں۔

اردو ڈائجسٹ نے اپنا موقعِ جال بھی از سر نو ترتیب دیا ہے۔ اس پر پورا رسالے کا نہ صرف کہ پورا متن موجود ہوتا ہے بلکہ ای -رسالہ میں تو حقیقی رسالہ پڑھنے کا گمان ہوتا ہے۔ کامران زاہد نے اس کی ترتیب کی ہے۔