اردو کلیدی‌تختہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ادارہ تحقیقات اردو کے صوتی کلیدی تختہ کا نقشہ
CRULP Phonetic Urdu Keyboard V1.1 All In One.png

شمارندگی کے لیے مقتدرہ قومی زبان نے 1991ء میں "معیاری" کلیدی تختہ کا نقشہ جاری کیا جو ذیل میں دکھایا گیا ہے۔ اس نقشہ کو ونڈوز xp عملیاتی نظام میں اپنایا گیا۔ اس تختہ کا سب سے بڑا پہلا استعمال کندہ نادرہ کا ادارہ تھا۔ اس نقشہ کو اردو کے لیے معیار سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ مقتدرہ نے اپنے نقشہ میں اعراب کو تیسری کلید پر رکھا تھا مگر مائکروسافٹ نے یہ سہولت فراہم نہیں کی، جس کی وجہ سے اکثر استعمال کندگان کو اعراب نہ ہونے کی شکایت رہتی ہے۔ اردو شمارندگی میں بہت سے لوگ مصنع لطیف inpage کے زریعہ مانوس ہوئے جو کہ ایک صوتی کلیدی تختہ استعمال کرتا تھا۔ اسی طرح کے صوتی کلیدی تختہ اب بھی بیشتر لوگ شمارندگی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان صوتی تختوں میں ادارہ تحقیقات اردو کا شائع کردہ نقشہ سب سے زیادہ مقبول ہے اور ایک غیر سرکاری "معیار" کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ اس وجہ سے اردو دنیا کسی ایک نقشہ پر متفق نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ مقتدرہ اور ادارہ کے کلیدی تختوں میں کچھ اردو حروف کا فرق بھی ہے۔

مقتدرہ کلیدی تختہ کا نقشہ (base)
` 1 2 3 4 5 6 7 8 9 0 - = BKSP
TAB ط ص ھ د ٹ پ ت ب ج ح ] [ \
CAPS م و ر ن ل ہ ا ک ی ؛ ' ENT
SHFT ق ف ے س ش غ ع ، ۔ / SHFT
CTRL ALT S P A C E ALT CTRL



مقتدرہ کلیدی تختہ کا نقشہ (shift)
~ ! @ # $ ٪ ^ ۖ ٭ ) ( _ + BKSP
TAB ظ ض ذ ڈ ث ّ ۃ ـ چ خ } { |
CAPS ژ ز ڑ ں ۂ ء آ گ ي : " ENT
SHFT ‍zwj zwnj‌ ئے lrm‎ ؤ ئ rlm‏ > < ؟ SHFT
CTRL ALT S P A C E ALT CTRL



اور دیکھو[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]