ارونگ، واشنگٹن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ارونگ، واشنگٹن

Irving Washingtion

پیدائش: 1782ء انتقال: 1859

امریکی مصنف نیویاک میں پیدا ہوا۔ زمانہ طالب علمی ہی سے لکھنے کا شوق تھا۔ 1804ء میں ایک ناشر کے ساتھ مل کر طنزیہ اور مزاحیہ مضامین شائع کیے۔ تکربوکر کے قلمی نام سے 1809ء میں نیویارک کی تاریخ طنزیہ اسلوب میں لکھی جسے نقادوں نے امریکا کے طنزیہ ادب کا پہلا شاہکار قرار دیا۔ 1851ء میں انگلستان چلا گیا اوروہاں لوہے کا کاروبار کرنے لگا۔ والٹر سکاٹ کی حوصلہ افزائی سے اُس نے ادب کے لیے زندگی وقف کرنے کا عزم کر لیا۔ کچھ عرصہ بعد اُس کے مضامین کا پہلا مجموعہ جس میں Rip Van Winkle جیسی شہرہ آفاق کہانی بھی شامل تھی۔ شائع ہوا۔ 1826ء میںسپین میں امریکی سفارت خانے کے عملے میں ملازمت کر لی۔ وہاں اس نے کولمبس کی سوانح عمری ، فتحغرناطہ اورالحمرا جیسی بلند پایہ کتب لکھیں۔ آخری عمر میں جارج واشنگٹن کی سوانح عمری لکھی جو پانچ جلدوں میں شائع ہوئی۔