اسلامی کتب کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اسلامی کتابوں کی فہرست کو بہت سی اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

الہامی کتابیں[ترمیم]

الہامی کتابیں اسلام کی مقدس کتابیں ہیں جو چار ہیں، جن پر ہر مسلمان کو ایمان ہے۔چار الہامی کتابیں یہ ہیں:

  1. توریت
  2. زبور
  3. انجیل
  4. قرآن

احادیث[ترمیم]

الہامی کتابوں کے بعد احادیث کی کتابیں ہیں۔ اہل سنت و الجماعت اور اہل الحدیث کے اور بہت سے فرقوں کے لیے صحاح ستہ احادیث کی درست ترین کتابیں تصور کی جاتی ہے،
یہ کتابیں مندرجہ ذیل ہیں:

  1. صحیح بخاری (امام بخاری)
  2. صحیح مسلم (امام مسلم)
  3. جامع ترمذی (امام ترمذی)
  4. سنن ابو داٶد (امام ابو داٶد)
  5. سنن نسائی (امام نسائی)
  6. سنن ابنِ ماجہ (امام ابنِ ماجہ)


اہل تشیع حضرات کےنزدیک احادیث الگ كتب اربعہ ہیں۔ یہ چار کتابیں ہیں جنہیں وہ درست ترین مانتے ہیں۔

تفاسیر[ترمیم]

احادیث کے ساتھ ساتھ تفاسیر پر بھی بہت کام ہوا ہے۔ تفاسیر کی کتابوں کو اُن کو دور اشاعت کی بنیاد پر تقسیم کیا جا سکتا ہے۔جیسے پہلی صدی ہجری یا تیرہویں صدی ہجری کی تصنیف۔ متقدمین کی مشہور تفاسیر تفسیر ابن جریر طبری علیھ رحمہ۔۔۔30 جلدیں۔۔۔۔ تفسیر امام غزالی علیہ رحمہ۔۔۔۔۔۔۔۔20 جلدیں تفسیر امام ابن جوزی علیہ رحمہ۔۔۔40 جلدیں۔۔۔ تفسیر ابن النقیب۔۔۔50 جلدیں۔۔۔ تفسیر الافودی۔۔۔120جلدیں۔۔۔ تفسیر حدائق ذات الہتجبہ۔۔ 500جلدیں۔۔ تفسیر مدارک التنزیل ۔۔ 7 جلدیں۔۔معالم التنزیل اور تفسیر کبیر کی 8 جلدیں۔۔۔روح المعانی کی 9 جلدیں۔۔ تفسیر مریسی کی 24 جلدیں۔۔کتاب الجامع فی التفسیر کی 30 جلدیں اور کتاب التحریر والتجیر کی 50 سے زائد جلدیں

اس کے علاوہ بغوی ،بیضاوی،کشاف ،سخاوی،بلقیسی، بقاعی ، فراہی، شوکانی،مہائمی،ابن تیمیہ، مادردی، ابن منذر ،ابن حیان ،ابن فورک اور ابن ابی طالب مکی وغیرہ جیسی سینکڑوں تفاسیر پانچ پانچ اور سات سات جلدوں پر مشتمل اس عظیم ذخیرہ کی صورت میں موجود ہیں

متاخرین میں سے شاہ عبدالقادر،شاہ اشرف علی،شاہ عبدالعزیز،شاہ محمودالحسن،ابوالکلام آزاد،ڈپٹی نذیر احمد،مولوی فیروزالدین۔۔مولوی احمد علی لاھوری،اور مولوی ثنااللہ امرتسری کے علاوہ تفسیر نعیمی ، تفہیم القرآن،اور جامع التفاسیر جیسی سینکڑوں تفاسیر کے الگ ڈھیر پڑے ہیں۔۔

تفسیر ابن جریر کو اُم التفاسیرمانا گیا ہے،

سیرت[ترمیم]

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت پر ہمیشہ سے ہی کتابیں لکھی جاتی رہی ہیں۔کتب سیرت کی فہرست کی فہرست کو بھی مختلف ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

فقہ[ترمیم]

فقہ کے حوالے سے بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ فقہ کے حوالے سے چار آئمہ کرام، امام ابو حنیفہ، امام مالک، امام احمد بن حنبل اور امام شافعی مشہور فقیہ گذرے ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

تاریخ بھی اسلامی کتابوں کا ایک اہم موضوع ہے۔