اسلام آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش



اسلام آباد
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
صوبہ وفاقی
ضلع اسلام آباد
محل وقوع 33.7167 درجے شمال، 73.0667 درجے مشرق
آبادی 673،766 بمطابق 2009ء
منطقۂ وقت معیاری عالمی وقت +5
اسلام آباد is located in پاکستان
اسلام آباد

پاکستان میں اسلام آباد کا مقام

اسلام آباد

شہر اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے۔ 2009ء میں كى گئی مردم شمارى کے مطابق اس شہر كى آبادى تقريبا 673,766 ہے۔ اسلام آباد کا شماردنيا کے چند خوبصورت ترين شہروں میں ہوتا ہے۔ اس شہر کو 1964ء ميں پاکستان کے دارالحکومت کا درجہ ديا گيا۔ اس سے پہلے کراچی کو يہ درجہ حاصل تھا-اس کے اہم اور قابل ديد مقامات ميں فيصل مسجد، شکر پڑياں، دامن کوہ اور چھتر باغ شامل ہیں۔اس کے علاوہ پير مہر على شاہ كا مزار جو کے گولڑہ شريف میں واقع ہے اور برى امام كا مزار جو کے مغل بادشاہ اورنگزيب نے اپنى دورحكومت میں تعمير كروايا تھا اسلام آباد كے چند ا ہم مقامات ہیں۔

تاریخ [ترمیم]

1958ء تک پاکستان کا دارالحکومت کراچی رہا۔ کراچی کی بہت تیزی سے بڑھتی آبادی اور معاشیات کی وجہ سے دارالحکومت کو کسی دوسرے شھر منتقل کرنے کا سوچا گیا۔ 1958ء میں اس وقت کے صدر ایوب خان نے راولپنڈی کے قریب اس جگہ کا انتخاب کیا اور یہاں شہر تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ عارضی طور پر دارالحکومت کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا اور 1960ء میں اسلام آباد پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا۔ شہر کی طرز تعمیر کا زیادہ تر کام یونانی شہری منصوبہ دان Constantinos A. Doxiadis نے کیا۔ 1968ء میں دارالحکومت کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔


Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔