اسماء بنت عمیس

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اسماء بنت عميس بن معد بن حارث صحابیہ جو حضرت علی کے بھائی حضرت جعفر طیار کی اہلیہ تھیں۔

شوہر کے ساتھ ہجرت حبشہ کی اور حبشہ میں ہی آپ سے تین بیٹے عبداللہ، محمد اور عون پیدا ہوئے۔ پھر فتح خیبر کے بعد شوہر کے ہمراہ حبشہ سے مدینہ چلی آئیں۔

جنگ موتہ میں حضرت جعفر طیار کے انتقال کے تقریباً چھ ماہ بعد رسول اکرم نے آپ کا نکاح حضرت ابو بکر صدیق سے پڑھوا دیا۔ ان سے ایک بیٹا محمد بن ابی بکر پیدا ہوا۔

حضرت ابو بکر صدیق کی وفات کے بعد حضرت علی کی زوجیت میں آئیں اور ایک بیٹا یحیی پیدا ہوا۔

حضرت علی کی شہادت کے کچھ ہی عرصہ بعد آپ کا انتقال ہو گیا۔

حضرت اسماء بنت عميس سے 60 احادیث مروی ہیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں