مکلم ایوان زیریں پاکستان
وکیپیڈیا سے
(اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان سے رجوع مکرر)
| پاکستان |
مقالہ بسلسلہ مضامین: |
|
|
|
آئین
عدلیہ
|
|
|
اسپیکر پاکستان کی قومی اسمبلی (Speaker of the National Assembly of Pakistan) کا سب سے اعلیٰ عہدہ ہے۔ اسپیکر عوام کے منتخب نمائندگان پر مشتمل اجلاس کی صدارت کرتا ہے۔ اسپیکر صدر کی جانشینی کی فہرست میں دوسرے درجے پر ہوتا ہے یعنی صدر کی غیر موجودگی میں وہ قائم مقام کی حیثيت سے صدارت سنبھالتا ہے جبکہ رتبے کے اعتبار سے صدر، وزیر اعظم اور ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین کے بعد چوتھے درجے پر ہوتا ہے۔ مزید برآں اسپیکر بیرون ممالک میں ایوان زیریں کا ترجمان ہوتا ہے۔ وہ غیر جانب دار ہوتا ہے۔ وہ قومی اسمبلی کو تحلیل کیے جانے کے بعد اگلے اسپیکر کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔
[ترمیم] فہرست اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرز اور صدور کی فہرست درج ذیل ہے:
| شمار | نام | عہدہ | مدت | سیاسی جماعت |
|---|---|---|---|---|
| 1 | محمد علی جناح | صدر | 11 اگست 1947ء - 11 ستمبر 1948ء | |
| 2 | مولوی تمیز الدین | صدر | 14 دسمبر 1948ء - 24 اکتوبر 1954ء | |
| 3 | عبد الوہاب خان | اسپیکر | 12 اگست 1955ء - 7 اکتوبر 1958ء | |
| 4 | مولوی تمیز الدین | اسپیکر | 11 جون 1962ء - 19 اگست 1963ء | |
| 5 | فضل القادر چودھری | اسپیکر | 29 نومبر 1963ء - 12 جون 1965ء | کنونشن مسلم لیگ |
| 6 | عبد الجبار خان | اسپیکر | 12 جون 1965ء - 25 مارچ 1969ء | کنونشن مسلم لیگ |
| 7 | ذوالفقار علی بھٹو | صدر | 14 اپریل 1972ء - 12 اپریل 1973ء | |
| 8 | فضل الٰہی چودھری | اسپیکر | 15 اگست 1972ء - 7 اگست 1973ء | |
| 9 | صاحبزادہ فاروق علی | اسپیکر | 9 اگست 1973ء - 27 مارچ 1977ء | |
| 10 | ملک معراج خالد | اسپیکر | 27 مارچ 1977ء - 5 جولائی 1977ء | |
| 11 | سید فخر امام | اسپیکر | 22 مارچ 1985ء - 26 مئی 1986ء | |
| 12 | حامر ناصر چٹھہ | اسپیکر | 31 مئی 1986ء - 3 دسمبر 1988ء | |
| 13 | ملک معراج خالد | اسپیکر | 3 دسمبر 1988ء - 4 نومبر 1990ء | |
| 14 | گوہر ایوب خان | اسپیکر | 4 نومبر 1990ء - 17 اکتوبر 1993ء | |
| 15 | یوسف رضا گیلانی | اسپیکر | 17 اکتوبر 1993ء - 16 فروری 1997ء | |
| 16 | الٰہی بخش سومرو | اسپیکر | 16 فروری 1997ء - 20 اگست 2001ء | |
| 17 | چودھری امیر حسین | اسپیکر | 19 نومبر 2002ء - 19 مارچ 2008ء | |
| 18 | فہمیدہ مرزا | اسپیکر | 19 مارچ 2008ء تا حال |