اشتقاقیات
وکیپیڈیا سے
علم تاریخِ الفاظ کو اشقاقیات (etymology) کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ کسی بھی زبان کے لفظوں کی تحقیق سے متعلق ہے کہ کونسا لفظ کب کس زبان کا حصہ بنا، اُس لفظ کی شمولیت کا ذریعہ کیا بنا اور گردشِ ایام نے اس لفظ کی ہیئت پر کیا اثرات مرتب کئے۔ زبانوں کی اپنی ایک الگ طویل تاریخ ہے، اشقاقیات میں عِلمِ لِسان کا استعمال کیا گیا کہ کس طرح تہذیب و تمدن وقت کے ساتھ ساتھ لفظوں کی ماہیئت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔