اشرف آصف جلالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اشرف آصف جلالی
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنفی
جماعت تحریک لبیک اسلام   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
صدر نشین [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
2018 
در تحریک لبیک اسلام  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ عطا محمد بندیالوی ،  جلال الدین مشہدی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الزام توہین [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1595) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی پاکستان میں ایک دینی عالم ہیں جو تحریک لبیک یارسول اللہ العالمی اور تحریک لبیک اسلام کے چئیر مین ہیں۔ ان کا عالمی شہرت کا حامل عقیدہ توحید سیمینار ہر سال باقاعدگی سے ہوتا ہے۔

تعلیم

دینی اور عصری علوم کی ابتدائی تعلیمات اپنے آبائی شہر بھکی، ضلع منڈی بہاؤالدین میں حاصل کیں۔ 2002ء میں جامعہ پنجاب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

معلمین

علوم درسِ نظامی حافظ الحدیث سید محمد جلال الدین شاہ صاحب، ملک العلماء علامہ مولانا عطا محمدبندیالوی صاحب، بحرالعلوم مولانا محمد نواز کیلانوی جیسی مایہ ناز شخصیات سے حاصل کیے اور بغداد شریف سے استاذالکل شیخ عبد ا لکریم محمد المدرس البغدادی سے سند حدیث حاصل کی۔

بیعت و خلافت

امام العصر حا فظ الحدیث سید محمد جلال الدین شاہ صاحب سے بیعت ہیں۔ آستانہ عاھت

تصانیف

آپ کی تصانیف کی فہرست بہت طویل ہے۔ چند کے نام یہ ہیں۔

  • فہم دین (10جلدیں)
  • غائبانہ جنازہ جائز نہیں ۔
  • مفہوم قرآن بدلنے کی واردات
  • محاسن اخلاق
  • خطبات جلالی
  • ختم نبوت
  • توحید و شرک
  • ترک تقلید کی تباہ کاریاں
  • ہم اہل سنت و جماعت ہیں

تنظیم

2007ء میں تحر یک صراط مستقیم کی بنیاد رکھی، جس کے تحت سیمینار منعقد ہوتے ہیں مدارس قائم کیے جاتے ہیں اور دیگر شعبہ جات میں کام جاری ہے۔

تحریک

2015ء میں سینکڑوں علما اور لاکھوں عوام کی موجودگی میں ان کو تحریک رہائی غازی ممتاز حسین قادری کا امیر منتخب کیا گیا، جہاں پر عوام و خواص نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی۔ بعد ازاں اس تحریک کا نام تحریک لبیک یارسول اللہ رکھا گیا۔ [حوالہ درکار]

تدریس

لاہور میں ایک دینی درس گاہ قائم کی جس کا نام مرکزصراط مستقیم ہے جس میں سینکڑوں طلبہ مصر وف تعلیم ہیں ڈاکٹرصاحب خود مرکز میں تدریس کرتے ہیں نیز جامعہ جلالیہ رضویہ مظہرالاسلام بھی انھیں کے زیر انتظام چل رہا ہے۔

حوالہ جات

- See more at: http://www.tahaffuz.com/4439/#sthash.pL6zNn86.dpufآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tahaffuz.com (Error: unknown archive URL)

بیرونی روابط

https://www.facebook.com/TehreekSirateMustaqeem/# https://www.facebook.com/DrAshrafAsifJalali/#