اطالیہ کی علاقائی تقسیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اطالیہ کے علاقے


اٹلی کے علاقوں کو علاقائی اختیارات 1948ء کے آئین میں وضع کیے گۓ، جسکی رو سے آئین کا مقصد علاقائی خود مختاری کا تحفظ، اور مرکزی حکومتی سطح پر اختیار کے ارتکاز کو کم سے کم کرنے کے لیے اصول وضع کرنا اور ایسے قوانین بنانا ہے جو اختیارات کے مرکز میں ارتکاز کو کم کر کے علاقائی سطح پر تقسیم کرنے میں مدد دیں۔


اٹلی کے پانچ خاص علاقوں جن میں فریولی وینیزیا جولیا (Friuli-Venezia Giuliaساردینیا (Sardiniaسسلی (Sicilyترینتینو جنوبی ٹائرول (Trentino-South Tyrol) ، اور وادی آوستہ (Aosta) کو خود مختاری کا خصوصی مقام دیا گیا ہے، جسکی رو سے یہ علاقے مخصوص علاقائی معاملات کے لیے خود اپنا قانون وضع کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصی اختیارات ان علاقوں کو انکے ثقافتی پس منظر، علاقائی تقسیم اور کچھ اہم مذہبی معاملات کی وجہ سے دیے گۓ ہیں۔ باقی عام پندرہ علاقوں کو 1970ء کے آغاز میں عملی طور پر بنایا گیا تھا۔


ہر علاقہ کی اپنی منتخب کونسل یا جیونتہ ریجیونالے (Giunta Regionale) ہوتی ہے، جسکے صدر کا انتخاب براہ راست کیا جاتا ہے۔ اور اگر صدر پر جیونتہ کا اعتماد نہ رہے تو اسکو مستعفی ہونا پڑتا ہے۔


علاقائی تقسیم کا بنیادی مقصد حکومتی مشینری کو غیر مرتکز کرنا ہے۔ 2001ء کی آئینی ترمیم میں علاقوں کو مزید اختیارات وضع کیے گۓ ہیں، اور خاص طور پر قانون سازی پر مرکزی حکومت کے کنٹرول کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 2005ء میں دائیں بازو کی جماعتوں نے اس وقت کے وزیر اعظم سلویو برلسکونی (Silvio Berlusconi) کی قیادت میں آئین میں علاقائی تقسیم کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ پیش کیا، جسکے مطابق علاقوں کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں قانون سازی کا اختیار دیے گۓ تھے۔ تاہم اس منصوبہ تبدیلی آئین کو اطالوی عوام نے ریفرنڈم میں 38.3% کے مقابلے میں 61.7% ووٹوں سے رد کر دیا۔


گزشتہ کئي سالوں سے علاقائي خود مختاری اطالوی سیاست میں اہمیت اختیار کر گئی ہے خاص کر سیاسی جماعت لیگا نارڈ (Lega Nord) کی مقبولیت میں اضافہ اس معاملے کو زیادہ اہم بنا رہا ہے۔


نمبر شمار علاقہ علاقہ کا رقبہ (مربع کلو میٹر) علاقہ کی آبادی علاقہ کا صدر مقام صدر مقام کی آبادی
1 آبروزو (Abruzzo) 10,794 1,305,307 لا آکوئیلا (L'Aquila) 69,368
2 وادی آوستہ (Aosta Valley) 3,263 123,978 آوستہ (Aosta) 328,458
3 پلیہ (Puglia) 19,366 4,071,518 باری Bari 1,594,109
4 بازیلیکاتا (Basilicata) 9,995 594,086 پوتینزہ (Potenza) 69,295
5 کلابریا (Calabria) 15,081 2,004,415 کتنزارو (Catanzaro) 94,969
6 کمپانیہ (Campania) 13,595 5,790,929 ناپولی (ناپولی) 1,000,470
7 ایمیلیا رومانیا (Emilia-Romagna) 22,124 4,187,557 بولونیا (Bologna) 374,425
8 فریولی وینیزیا جولیا (Friuli-Venezia Giulia) 7,856 1,208,278 تریعیستے (Trieste) 207,069
9 لازیو (Lazio) 17,208 5,304,778 روم (Rome) 2,553,873
10 لیگوریا (Liguria) 5,420 1,610,134 جینوا (Genoa) 620,316
11 لومباردیہ (Lombardia) 23,861 9,475,202 میلان (Milan) 1,308,311
12 مارکے (Marche) 9,694 1,528,809 انکونا (Ancona) 101, 909
13 مولیزے (Molise) 4,438 320,907 کامپوباسو (Campobasso) 51,633
14 پیعیمونتے (Piemonte) 25,399 4,341,733 تورین (ٹیورن) 902,255
15 ساردینیا (Sardinia) 24,090 1,655,677 کالیاری (Cagliari) 160,770
16 سسلیہ (Sicilia) 25,708 5,017,212 پالیرمو (پالیرمو) 675,501
17 ترینتینو جنوبی ٹائرول (Trentino-South Tyrol) 13,606 985,128 ترینتو (Trento) 110,142
18 تسکانہ (Toscana) 22,990 3,619,872 فیرنزے (فلورنس) 366,488
19 امبریا (Umbria) 8,456 867,878 پیروجیہ (Perugia) 606,413
20 وینیتو (Veneto) 18,391 4,738,313 وینیزیا (Venezia) 271,251