اطلاعاتی طرزیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اطلاعاتی طرزیات یا Information Technology جس کا اوائل کلمات IT کہا جاتا ہے طرزیات کا ایک ایسا شعبۂ علم ہے جو معلومات و اطلاعات کی تجزیہ کاری سے متعلّق ہوتا ہے۔ اس کو اطلاعاتی و ابلاغی طرزیات یعنی Information and Communication(s) Technology بھی کہا جاتا ہے اور اس کا اوائل کلمات ICT کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیاء میں اسکے لیۓ Infocomm کا لفظ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

عملی طور پر؛ اطلاعاتی طرزیات (انفارمیشن ٹیکنالوجی) کی اصطلاح میں وہ تمام طرزیات (ٹیکنالوجی) آجاتی ہیں جو کہ معلومات کی مختلف اقسام (تحریری حقائق / written data، صوتی روابط، عکس متحرک و عکس ساکن، کثیرواسطی نمائش اور وہ جو ابھی نامعلوم ہیں) کی تخلیق، ذخیرہ گری، تبادلہ و نقل اور استعمال سے مطالق ہیں۔ عموماً اس لفظ میں ٹیلیفون اور کمپیوٹر دونوں طرزیات (ٹیکنالوجیز) کا مفہوم آتا ہے۔