اظفورہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اردو خطی تخطیط میں حروف کی شکلبندی کرنے کے لیے متعدد نظامات میں سے ایک نظام، نظام النقاط کی وضاحت کے لیے استعمال کیا گیا ایک اظفورہ ؛ جس میں نسخ (نیلا) اور نستعلیق (سرخ) کا موازنہ پیش کیا گیا ہے۔

اظفورہ (جمع: اظفورات) اپنے عام ترین مفہوم میں کسی بھی شکل یا تصویر کی مختصر اور چھوٹی جسامت میں پیش کردہ صورت کو کہا جاتا ہے اسے انگریزی میں thumbnail کہتے ہیں۔ اظفورہ کا لفظ ظفر سے ماخوذ ہے جس کے معنی انگوٹھے کے ناخن کے ہوتے ہیں اور اس تشبیہ کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ ایک بڑی جسامت کی تصویر کو انگوٹھے کے ناخن کی مانند چھوٹا کر کہ پیش کیا جا رہا ہوتا ہے اس لیے اسے اظفورہ کہتے ہیں۔ اس کے لیے ایک اور لفظ مخلص (مخلصات) بھی دیکھنے میں آتا ہے۔