افتخار ٹھاکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

افتخار ٹھاکر پاکستانی اسٹیج اداکار [1] ہیں۔ ان کا تعلق میاں چنوں سے ہے۔ ٹھاکر ایک گاڑیوں کی ورکشاپ میں کام کرتے تھے۔ انہوں نے لاہور میں واقع مزاحیہ سٹیج ڈراموں میں قابل ذکر کام کیا۔ انہوں نے اردو، پنجابی اور پوٹھوہاری سمیت مختلف زبانوں میں کئی سٹیج ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں کام کیا۔"میکی کھڑو انگلینڈ سیریز" ان کی ایک کامیاب ٹیلی فلم تھی جس نے پوٹھوہاری اور کشمیری کمیونٹی بڑی پذیرائی حاصل کی۔

میکی کھڑو انگلینڈ (مجھے انگلینڈ لے چلو) سیریز میں ٹھاکر نے ایک نوجوان "آفتاب" کا کردار ادا کیا جو کسی برطانوی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے اور انگلینڈ میں ہی رہنا چاہتا ہے۔ میں جلیاں انگلینڈ (میں انگلینڈ جا رہا ہوں) میں اس کی شادی ہو جاتی ہے اور انگلینڈ میں رہنے کا منصوبہ بناتا ہے۔

افتخار ٹھاکر نے ببو برال ، سہیل احمد ، شہزادہ غفار ، انور علی ، طارق ٹیڈی ، نسیم ویکی، امانت چن، سخاوت ناز، نواز انجم، اور ساجن عباس سمیت مزاحیہ اداکاروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ کام کیا ہے۔


ابتدائی زندگی[ترمیم]

ٹھاکر نے سٹیج اداکار کے طور پر 2000ء میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، اس سے پہلے وہ ایک گاڑیوں کی ورکشاپ میں کام کیا۔ ٹھاکر سٹیج پر فوری جواب ، مضحکہ خیز اشاروں اور شکل کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ سٹیج ڈراموں میں اپنے عجیب لباس کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ ان کا سب سے مشہور جملہ "جھوٹ بولدا" ہے جو ان کے چاہنے والوں میں بہت مقبول ہے۔ ٹھاکر ہدایتکار کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ بطور ہدایتکار ان کا پہلا ڈرامہ "روٹی کھول دیو"، سال کا سب سے مشہور ڈرامہ تھا۔ ٹھاکر جب سٹیج پر داخل ہوتا ہے تو ان کے استقبال کے لئے ناظرین بہت تالیاں بجاتے ہیں۔


پاکستان ٹیلیویژن ڈرامے[ترمیم]

  1. زیرو زیرو ڈیڑھ سیون-جیو ٹی وی پر
  2. ڈبل سواری-پی ٹی وی پر
  3. لاہوری گیٹ-پی ٹی وی پر
  4. ڈان نمبر ون

سیاسی مزاحیہ پروگرام[ترمیم]

مزید دیکھئے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]