افریقی اتحاد
افریقی اتحاد (انگریزی: African Union) (AU) بر اعظم افریقہ کی 52 ریاستوں پر مشتمل ایک انجمن ہے۔ یہ انجمن 2001ء میں افریقی اقتصادی برادری (AEC) اور انجمن افریقی اتحاد (OAU) کے انضمام کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ افریقی اتحاد کے حتمی مقاصد میں ایک واحد کرنسی اور مشترکہ دفاعی افواج اور ریاست کے دیگر اداروں کی تشکیل شامل ہیں۔ اتحاد کا مقصد افریقہ میں جمہوریت، انسانی حقوق اور ایک قابل برداشت معیشت کے استحکام میں، خصوصاً بین الافریقی تنازعات کے خاتمے اور ایک موثر مشترکہ مارکیٹ تشکیل دینے میں مدد کرنا ہے۔
عربی، انگریزی، فرانسیسی اور پرتگیزی افریقی اتحاد کی باضابطہ زبانیں ہیں۔
فہرست |
رکن ممالک [ترمیم]
موجودہ اراکین [ترمیم]
معطل اراکین [ترمیم]
گنی - 2008ء کی فوجی بغاوت کے بعد سے رکنیت معطل
مڈگاسکر - 2009ء میں مالاگاسی سیاسی بحران کے بعد سے رکنیت معطل
اریٹریا - صومالیہ کے اسلام پسندوں کی مبینہ حمایت پر افریقی اتحاد کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پابندیاں عائد کرنے کے مطالبے پر از خود انجمن کو خیر باد کہہ دیا [1]
سابق اراکین [ترمیم]
مراکش مراکش 1984ء میں پیشرو انجمن کو خیر باد کہہ گیا تھا۔
مراکش کی دستبرداری [ترمیم]
مراکش افریقہ کا واحد ملک جو افریقی اتحاد کا رکن نہیں مراکش ہے جس نے افریقی اتحاد کی پیشرو انجمن OAU کو 1984ء میں اس وقت خیر باد کہہ دیا تھا جب دیگر افریقی ممالک نے مغربی صحرا کے مسئلے پر وہاں کے پولیسیارو علیحدگی پسندوں کی حمایت کی تھی۔
اجلاس [ترمیم]
| شمار | شہر | ملک | تاریخ |
|---|---|---|---|
| پہلا | ڈربن | 9 تا 11 جولائی 2002ء | |
| دوسرا | ماپوٹو | 10 تا 11 جولائی 2003ء | |
| غیر معمولی اجلاس | سرتے | فروری 2004ء | |
| تیسرا | ادیس ابابا | 6 تا 8 جولائی 2004ء | |
| چوتھا | ابوجا | 24 تا 31 جنوری 2005ء | |
| پانچواں | سرتے | 28 جون تا 5 جولائی 2005ء | |
| چھٹا | خرطوم | 16 تا 24 جنوری 2006ء | |
| ساتواں | بانجل | 25 جون تا 2 جولائی 2006ء |
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ افریقی اتحاد کی جانب سے اریٹریا پر پابندیوں کا مطالبہ بی بی سی، 23 مئی 2009ء
|
||||||||||||||||||
| ویکیمیڈیا العام میں افریقی اتحاد سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |