الطوسی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش


فارس مسلم عالم
Nasir al-Din Tusi.jpg
Commemorated on an Iranian stamp upon the 700th anniversary of his death.
نام: ابو جعفر محمد بن محمد بن حسن طوسی
لقب: خواجہ نصیر
پیدائش: 16 فروری، 1201ء (11 جمادالعلی 597ھ)
وفات: 25 جون 1274ء (18 ذولحج 672ھ)
قومیت: فارس
مکتبۂ فرقہ: ابن سینائی
شعبۂ عمل: Islamic Theology, Islamic Philosophy, Astronomy, Mathematics, Chemistry, Biology and Medicine, Physics, Science
افکار: Conservation of mass, Evolution, Spherical trigonometry, Tusi-couple
کام: Rawḍa-yi Taslīm, Tajrid al-'Aqaid,
Akhlaq-i-Nasri, Zij-i ilkhani,
al-Risalah al-Asturlabiyah,
Al-Tadhkirah fi'ilm al-hay'ah
اثر: Avicenna, Fakhr al-Din al-Razi, Mo'ayyeduddin Urdi
متاثر: ibn Khaldun, Qutb al-Din al-Shirazi, Ibn al-Shatir, Copernicus


ان کا نام العلامہ ابو جعفر محمد الطوسی ہے، ساتویں صدی ہجری کے شروع میں طوس ، ایران میں پیدا ہوئے اور بغداد میں اسی صدی کے آخر میں وفات پائی، اسلام کے بڑے سائنسدانوں میں شمار ہوتے ہیں، مختلف ادوار میں خلفاء نے ان کا اکرام کیا، ان کی مجالس میں وزراء اور امراء شامل ہوتے تھے جس سے بعض لوگ حسد کا شکار ہوگئے اور ان پر کچھ جھوٹے الزامات لگادیے جس کے نتیجے میں انہیں کسی قلعہ میں قید کردیا گیا جہاں انہوں نے ریاضی میں اپنی بیشتر تصنیفات لکھیں اور یہ قید ان کی شہرت کا سبب بنی۔

جب ہلاکو خان نے بغداد پر قبضہ کیا تو انہیں آزاد کردیا اور ان کا اکرام کرکے اپنے علماء میں شامل کرلیا، پھر انہیں ہلاکو خان کے اوقاف کا امین بنادیا گیا، انہوں نے اپنے اکرام میں پیش کی جانے والی دولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک لائبریری بنائی جس میں انہوں نے دو لاکھ سے زائد کتب جمع کیں، انہوں نے ایک فلکیاتی رصد گاہ بھی بنائی اور اس وقت کے نامور سائنسدانوں کو اس رصد گاہ میں کام کرنے کے لیے اپنے ساتھ شامل کرلیا جن میں المؤید العرضی جو دمشق سے آئے تھے، الفخر المراغلی الموصلی، النجم دبیران القزوینی اور محیی الدین المغربی الحلبی شامل ہیں۔

انہوں نے بہت ساری تصنیفات چھوڑیں جن میں سب سے اہم کتاب “شکل القطاع” ہے، یہ پہلی کتاب تھی جس نے مثلثات کے حساب کو علمِ فلک سے الگ کیا، انہوں نے جغرافیہ ، حکمت، موسیقی، فلکی کیلینڈر، منطق، اخلاق اور ریاضی پر بیش قیمت کتابیں لکھیں جو ان کی علمی مصروفیت کی دلیل ہیں، انہوں بعض کتبِ یونان کا بھی ترجمہ کیا اور ان کی تشریح وتنقید کی، اپنی رصد گاہ میں انہوں نے فلکیاتی ٹیبل (زیچ) بنائے جن سے یورپ نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے بہت سارے فلکیاتی مسائل حل کیے اور بطلیموس سے زیادہ آسان کائناتی ماڈل پیش کیا، ان کے تجربات نے بعد میں کوپرنیکس کو زمین کو کائنات کے مرکز کی بجائے سورج کو نظام شمسی کا مرکز قرار دینے میں مدد دی، اس سے پہلے زمین کو کائنات کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے آج کے جدید علمِ فلک کی ترقی کی راہ ہموار کی، اس کے علاوہ انہوں نے جبر اور ہندسہ کے بہت سارے نظریات میں نئے انداز کے طریقے شامل کیے ساتھ ہی ریاضی کے بہت سارے مسائل کو نئے براہین سے حل کیا، سارٹن ان کے بارے میں کہتے ہیں: “طوسی اسلام کے سب سے عظیم سائنسدان اور ان کے سب سے بڑے ریاضی دان تھے”، “ریگومونٹینوس” نے اپنی کتاب “المثلثات” کی تصنیف میں طوسی کی کتب سے استفادہ کیا۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں