الفریڈ نوبل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
الفریڈ نوبل
Alfred Nobel
پیدائش الفریڈ برنہارڈ نوبل
Alfred Bernhard Nobel

21 اکتوبر 1833 (1833-10-21)
سٹاکہوم, سویڈن
وفات 10 دسمبر 1896 (عمر 63 سال)
سان ریمو, اطالیہ
مدفن سٹاکہوم
59°21′24.52″N 18°1′9.43″E / 59.3568111°N 18.0192861°E / 59.3568111; 18.0192861
پیشہ کیمیا دان، انجینئر، موجد، اسلحہ صنعت کار اور موجد
وجہِ شہرت ایجاد ڈائنامائٹ, نوبل انعام
دستخط

الفریڈ نوبل سویڈن کا کیمیادان ، انجینیئر ، نئے خیالات سے روشناش کروانے والا ، فوجی جنگی ساز و سامان تیار اور ڈیزائن کرنے والا اور ڈائنامائیٹ کا موجد تھا ۔ اس نے "بوفوس" سٹیل مل کو خرید کر اسے سویڈن کی فوجی جنگی سامان تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی میں تبدیل کر دیا ۔ اپنی وصیت میں اسنے اپنے بے شمار دولت کا ایک بڑا حصہ نوبل انعام دینے کے لئے وقف کر دیا ۔ مصنوعی تیار کئے گئے عنصر " نوبلیئم" کا نام بھی اس کے نکم پر رکھا گیا ہے ۔


ذاتی زندگی[ترمیم]

الفریڈ نوبل ، عمانوئیل نوبل اور آندریتے اہیلسل نوبل کا تیسرا بیٹا تھا اور 21 اکتوبر 1833ء ميں سٹاک ہوم ، سویڈن میں پیدا ہوا ۔ بعد میں یہ اپنے خاندان کے ساتھ سینٹ پیٹرز برگ ، روس چلا گیا ۔ یہاں اس کے والد نے تارپیڈو بنانے کا کام شروع کیا ، پلائی وڈ بھی اس کے والد کی ایجاد تھی ۔ الفریڈ نوبل نے پروفیسر نکولائی نکولائیوچ زینن سے کیمسٹری پڑھی اور 18 سال کی عمر میں 4 سال کے لئے کیمسٹری پڑھنے امریکا چلا گیا ۔ یہاں اس نے کچھ عرصے کے لئے جان ایریکسن کے پاس بھی کام کیا ۔ 1859ء میں اسکے والد کی فیکٹری اس کے دوسرے بھائی لودویک نوبل کی نگرانی میں چلی گئی ، جس نے اس فیکٹری کو بہت وسعت دی ۔ اپنے خاندانی کاروبار کے دیوالیہ ہونے کے بعد الفرید اپنے والد کے ساتھ سویڈن واپس چلا گیا اور خود کو دھماکا خیز مواد کے مطالعے کے لئے وقف کر دیا ، خاص طور پر اس کی محفوظ تیاری کے لئے ۔ 3 ستمبر 1864ء میں ان کی فیکٹری میں بہت بڑا دھماکا ہوا جس میں اس کے چھوٹے بھائی ایمل سمیت 5 لوگ مارے گئے ۔ الفرید نوبل نے 1895ء میں نوبل انعام کی بنیاد رکھی اپنی وصیت لکھتے وقت رکھی اور اس انعام کو چلانے کے لئے اپنی دولت کا بڑا حصہ وقف کیا ۔ نوبل انعام 1901ء سے فزکس ، کیمسٹری ، طب ، ادب اور امن کے شعبوں میں نمایاں خدمات دینے والے مردوں اور عورتوں کو دیا جانا شروع ہوا ۔

اگرچہ الفریڈ ساری عمر غیر شادی شدہ رہا لیکن اس کے سوانح نگار کم از کم اس کے تین معاشقے لکھتے ہیں ۔ الفرید کا پہلا معاشقہ روس میں ایک روسی لڑکی الیکزینڈرا کے ساتھ تھا ، جس نے اس کے شادی کے پیغام کو رد کر دیا ۔ 1876ء میں بیروتھا کنسکی اس کی سیکٹری بنی ، لیکن کچھ عرصے بعد اسنے ، اس کو چھوڑ کر "بارن آرتھر گونڈاکار شٹنز" کے ساتھ شادی کر لی ۔ اگرچہ اس کا الفریڈ کے ساتھ تعلق بہت کم عرصے رہا لیکن اسنے الفریڈ کے ساتد خط و کتابت 1896ء میں اسکی موت تک رکھی ۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اپنی وصیت میں امن کا نوبل انعام رکھنے کا فیصلہ بھی اسنے بیروتھا کے مشورے سے کیا تھا ۔ 1906ء کا امن نوبل انعام بیروتھا وان شٹنز کو اسکی امن کے لئے کوششوں پر دیا گیا ۔

الفرید کی تیسری اور سب سے زیادہ عرصے تک 18 سال تک قائم رہنے والی محبت ویانا کی ایک پھول بیچنے والی لڑکی صوفیہ کے ساتھ تھی ۔ اپنے بہت سارے خطوط میں الفرید نے اس کو "میڈم صوفیہ نوبل"بھی لکھا ہے ۔