الفلفا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکامیں (21) نمبر پر ہے،

alt text
alt text

الفلفا[ترمیم]

اس دوا کا عصب شرک ( ایڈاڑی ) پر زبردست اثر ہے یہ جسم کی پرورش کرنے اور مناسب غذائیت پہنچانے میں مدد کرتی ہے اس کے استعمال سے بھوک بڑھتی ہے فعل ہضم کو تقویت ملتی ہے، نتیجہ کے طور پر جسمانی اور ذہنی قوت بڑھتی ہے، وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ دوا کے طور پر یہ ان شکایتوں کو دور کرتی ہے جو مناسب غذائیت کی کمی کے باعث نمودار ہوا کرتی ہیں۔ مثلاً عصبی کمزوری، اعضائے رئیسہ کی کمزوری، بالخصوص انتڑیوں کی کمزوری، عصبی بے کوابی، عصبی بد ہضمی، وغیرہ۔ یہ دوا جسم میں چربی بڑھاتی ہے، ریشہ دار نسج کو تقویت پہنچاتی ہے، چھاتیوں میں دودھ بڑھاتی ہے اس کی خرابیوں کا تدارک کرتی ہے۔ آلات بول پر بھی اس دوا کا زبردست اثر ہوتا ہے، ذیابطیس غیر شکری، پیشاب میں فاسفیٹ آنے کے لیے مفید ہے، جب غدہ مذی بڑھ گیا ہو تو یہ دوا مثانے کے جوش کو کم کرتی ہے، گھٹیا کے رحجان کو توڑ نے کے لیے یہ دوا خصوصیت کے ساتھ مفید ہے۔

ذھن:۔[ترمیم]

ایسی ترنگ آتی ہے کہ مریض سمجھتا ہے کہ اس کا بدن نہایت ہلکا پھلکا ہے جیسے وہ ہوا میں اڑ رہا ہے یا جیسے پانی کے اوپر تیر رہا ہے خود کو صحت مند و تروتازہ سمجھے مگر دماغ کام نہ دے اونگھ کا غلبہ، احمقانہ حرکات کرے ( جلسی میم ) نا امید بدمزاج، یہ سب شکایتیں شام کے وقت شدت اختیار کریں۔

سر:۔[ترمیم]

سر کے پچھلے حصہ میں اور آنکھوں کے بالائی حصہ پر بھاری پن کا احساس، شام کو تکلیف میں اضافہ ہو جائے، سر کے بائیں پہلو میں درد سخت درد۔

کان:۔[ترمیم]

ایسا محسوس ہو کہ کان اور گلے کی درمیانی نالی بند ہو گئی ہے ( کالی میور ) بالخصوص رات کے وقت، صبح ایسا معلوم ہو جیسے کان پھیل گئے ہیں۔

معدہ:۔[ترمیم]

پیاس بڑھ جاتی ہے، بھوک بگڑ جاتی ہے، بالخصوص بڑھ جاتی ہے حتٰی کہ مریض بڑی مقدار میں کھانے لگتا ہے۔ بار بار کھاتا ہے وہ کھانے کے وقت کا انتظار نہیں کر سکتا، دوپہر سے پہلے ہی بھوک لگ جاتی ہے ( سلفر) وہ کھانے میں نقص نکالتا ہے، میٹھی چیزوں کے لیے زبردست رغبت ۔

پیٹ:۔[ترمیم]

ہوا سے پھول جاتا ہے، اپھارہ کے باعث درد ہوتا ہے، یہ درد جگہ بدلتا رہتا ہے۔ یہ درد کھانا کھانے کے کئی گھنٹہ بعد نمودار ہوتا ہے، قولون کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ پاخانہ بار بار ہوتا ہے، پتلا خانہ رنگت پیلی، درد کے ساتھ ہو، جلن پیدا کرنے والی ہوا نکلے، پران اپنڈی سائی ٹس ( ورم زائیدہ) آلات بول:۔ گردہ اپنا فعل چھوڑ بیٹھتا ہے۔ پیشاب کرنے کی حاجت بار بار ہوتی ہے اور پیشاب بار بار ہوتا ہے پیشاب زیادہ مقدار میں آتا ہے ( ایسڈ فاس ) پیشاب میں یوریا، انڈی کن اور فاسفیٹ آئے۔

نیند:۔[ترمیم]

اس کے استعمال سے پہلے کے مقابلے میں نیند اچھی آتی ہے۔ بالخصوص صبح سویرے، یہ دوا سکون اور گہری نیند لاتی ہے، سونے کے بعد تازگی آتی ہے۔

تعلقات[ترمیم]

مقابلہ کریں، ایونا سٹائیوا، ڈپوڈیم پنکٹ، جلسی میم۔ ہائیڈ راسٹس کالی فاس، فاسفورک ایسڈ، زنکم۔

طاقت :۔[ترمیم]

بہترین نتائج مدر ٹنکچر سے 01 بوند کی ایک خوراک سے حاصل ہوئے، ایسی خوراکیں دن میں کئی بار دیں۔ تاوقتیکہ جسم یہ محسوس نہ کرے طاقت آئی ہے ۔

حوالہ:

بورک میٹریا میڈیکا