القالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

القالی (جمع: القالیون / انگریزی: alkali) علم کیمیاء میں ایسے عناصر یا مرکبات یا اشیاء کو کہا جاتا ہے کہ جو ترشوں کی تعدیل کر دیتے ہیں اور ایک اکال (corrosive) محلول (اساسی) پیدا کرتے ہیں؛ اسی بات کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ ، القالی اصل میں القالی دھات یا القالی ارض دھات عناصر کا اساسی آئونی نمک ہوتا ہے۔ انگریزی میں رائج alkali کا لفظ القالی سے ماخوذ ہے اور القالی کا لفظ اردو کے دیگر الفاظ کی طرح عربی سے ماخوذ ہے اور اپنی اساس میں قلي سے نکلا ہے جس کے معنی کسی برتن میں تلنے یا بھوننے کے ہوتے ہیں۔ چودھویں صدی عیسوی تک یہ لفظ پودوں اور دیگر نامیاتی مرکبات ( شورہ گھاس (saltwort) وغیرہ) کو خاکستر کر کے (ان کی راکھ) سے حاصل کیئے جانے والے القالی (اساسی) مادوں (جیسے صودا دردار (soda ash)، Sodium hydroxide اور Potassium hydroxide) کے لیئے استعمال ہوتا تھا جو کہ صابن سازی میں مستعمل تھے۔