المواہب اللدنیہ بالمنح المحمدیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ سیرت نبوی کے موضوع پر امام قسطلانی ( 851ھ ۔ 923ھ / 1448ء ۔ 1517ء ) کی مشہور اور مقبول کتاب ہے۔ کتاب دو ضخیم جلدوں میں قاہرہ سے شائع ہو چکی ہے۔

شروحات [ترمیم]

اس کی سب سے مفصل شرح علامہ زرقانی نے شرح المواھب اللدنيہ کے نام سے کی جو 8 ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور مصر سے شائع ہو چکی ہے۔ اس کے صفحات کی مجموعی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔ یہ شرح سیرت نبوی کے متعلق ہر قسم کی معلومات کا ایک خزینہ ہے۔

تلخیص [ترمیم]

المواہب کی ایک تلخیص الانوار المحمدیہ فی المواہب اللدنیہ کے نام سے یوسف بن اسماعیل النبہانی نے لکھی جو بیروت سے شائع ہوئی جو اصل کتاب کا قریباً ایک تہائی ہے۔