الٹونا، مینی ٹوبا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

الٹونا نامی آبادی کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبہ کے جنوبی حصے میں ونی پگ سے ۱۰۰ کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہاں سے نارتھ ڈکوٹا کے شہر گرانڈ فورکس کا فاصلہ ۱۳۳ کلومیٹر ہے جو جنوب میں واقع ہے۔ اس کا زیادہ تر علاقہ زراعت اور اس سے وابستہ کاروباروں کے لئے بسایا گیا تھا۔ اس کا جڑواں شہر آسٹریلیا میں ایمرالڈ ہے۔ اسے کینیڈا کا سورج مکھی کا صدر مقام بھی کہتے ہیں۔ یہاں سالانہ بنیادوں پر سورج مکھی کا میلہ بھی لگتا ہے۔

معیشت[ترمیم]

الٹونا رائن لینڈ کنزیومر کو آپریٹو کا صدر مقام تھا اور الٹونا سروس کو اوپ اور الٹونا کریڈٹ یونین بھی یہاں بنائی گئی۔ مقامی کاشتکاروں کی آمدنی پر عظیم معاشی بحران سے پڑنے والے اثر سے نمٹنے کے لئے یہ تین ادارے بہت عمدہ مقامی کاوش تھے۔ فریسنز کارپوریشن بھی یہاں وجود میں آئی جو پہلے ایک چھوٹا سا کنفیکشنری سٹور تھا تاہم اب یہ اتنا پھیل چکا ہے یہاں سینکڑوں افراد کام کرتے ہیں۔ شمالی امریکہ کی سالانہ کتب اور دیگر کاروباری پیمانے پر چھپنے والی کتب وغیرہ کے لئے اور فل کلر آرٹ اور تعلیمی کتب کی چھپائی کے لئے یہ سب سے بڑا مرکز ہے۔