امام
| اس مضمون یا قطعہ کو وکیپیڈیا کے معیار کے مطابق از سر نو لکھنے کی ضرورت ہے۔ برائے مہربانی اسے بہتر بنائیں۔ |
لفظ "امام" اسلام کے کئی بنیادی تصورات کے لیے استعمال ہوتا ہےـ اہلِ سنت( سنی مسلمانوں) کے لیے امام ایک عام سا لفظ ہے جو کسی بھی انسان کے لیے استعمال ہو سکتا ہے جس کو عزت دینی ہو یا جس کی دینی رہنمائی کو خراجِ تہسین پیش کرنا ہوـ اہلِ تشیع کے لیے اس لفظ کی بہت اہمیت ہے کیونکہ یہ امّت کی رہنمائی، اس کے مستقبل اور اللہ کے احکامات سے وابستہ ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہےـ
فہرست |
[ترمیم] امام کی تشریح
اہلِ تشیع، ، اثنا عشری ، آغاخانی، اسماعیلی اور دیگر فرقے قران کی یہ آیت یوم ندعوا کل اناس بامامھم، ترحمہ:قیامت کے روز لوگوں کو ان کے اماموں کے ساتھ بلایا جایے گا، سے مراد آغاخان اور شیعہ کے دیگر امام مراد لیتے ہیں اور قران کی غلط انداز میں تشریح کرتے ہیں۔ لیکن اہلِ سنت( سنی مسلمانوں) کے نزدیک اس آیت میں امام سے مراد حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اور مفسرین قران نے بھی اس کا مفہوم یہ نکالا ہے کہ امام سے مراد آغاخان نہیں بلکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں۔
[ترمیم] اثنا عشری امام
- حضرت امام علی علیہ السلام
- حضرت امام حسن علیہ السلام
- حضرت امام حسین علیہ السلام
- حضرت امام زین العابدین علیہ السلام
- حضرت امام محمد باقر علیہ السلام
- حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام
- حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام
- حضرت امام علی رضا علیہ السلام
- حضرت امام محمد تقی علیہ السلام
- حضرت امام علی نقی علیہ السلام
- حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
- حضرت امام مھدی علیہ السلام
[ترمیم] عربی زبان میں لغوی معنے
[ترمیم] نماز کی امامت
[ترمیم] امامت شیعہ نقطہ نظر میں
شیعہ اسلام کے مطابق پیغمبر خدا کی طرف سے آتے ہیں تاکہ لوگوں کی رہبری کریں اور اللہ کے دستور و احکام کو لوگوں تک پہنچائیں ۔ چونکہ پیغمبر ہمیشہ لوگوں کے درمیان نہیں رہے ۔ لہذا ان کے لۓ ضروری تھا کہ وہ اپنے بعداپنے جانشین مقرر کریں جو لوگوں کی رہبری کرے ۔ اور دین کے احکام اور دستور کی حفاظت کرے اور اسے لوگوں تک پہونچاتا رہے ۔ جو شخص اللہ کی طرف سے لوگوں کی رہبری کے لے منتخب کیا جاۓ اسے امام کہا جاتا ہے ۔ امام لوگوں کا رہبر او ردین کا محافظ ہوتا ہے ۔مسلمانوں کے کچھ فرقے بالخصوص شیعہ حضرت محمد کے بعد بارہ اماموں کو مانتے ہیں جن میں سے پہلے امام علی علیہ السلام اور آخری امام مہدی علیہ السلام ہیں۔
[ترمیم] امامت اہلسنت نقطہ نظر میں
فقہی اعتبار سے اھل سنت چار اماموں کی تقلید کرتے ہیں
اس کے علاوہ امام غزالی کو ان کی علمی خدمات کی بنا پر فقہ کا پانچواں امام کہا جاتا ہے تاہم امام ابو حنیفہ کا مقلد ہونے کے باعث ان کو علیحدہ سے نہیں گنا جاتا۔