انتصاف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

حیاتیات میں انتصاف (meiosis) خلیات کی ایسی تقسیم کو کہا جاتا ہے کہ جس میں ایک خلیہ دو خلیات میں تقسیم ہوتے وقت نۓ بننے والے خلیات میں مادر خلیے میں موجود لونجسیموں (chromosomes) کی تعداد گھٹ کر آدھی آدھی جاتی ہے۔ یعنی یوں سمجھیں کہ اگر اصل مادر خلیے میں کل 20 لونجسیمے تھے تو اس سے تقسیم ہوکر بننے والے دونوں نۓ خلیات میں دس دس لونجسیمے جائیں گے۔ اصل یا مادر خلیہ جس میں مکمل تعداد میں لونجیسمے ہوتے ہیں اسکو دولونیہ (diploid) کہا جاتا ہے جبکہ وہ نۓ خلیات جن میں آدھے لونجیسمے جاتے ہیں انکو آدھے کی نسبت سے نیم لونیہ (haploid) کہا جاتا ہے۔