وکیپیڈیا سے
اندرونی احتراقی محرکیہ (Internal combustion engine) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک ایسا محرکیہ ہوتا ہے جسمیں توانائی بنانے کيليے احتراق (combustion) کا عمل ، محرکیہ یا انجن کے اندر ہی موجود ایک خانے میں واقع ہوتا ہے۔ یعنی اس بات کو آسان الفاظ میں یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ ؛ ایک ایسا محرکیہ کہ جس میں ایندھن اور تکسیدہ (oxidizer) کے آپس میں مل کر جلنے یا احتراق کرنے کا عمل ایک مخصوص اور محدود خانے میں ہوا کرتا ہو اسے اندرونی احتراقی محرکیہ کہتے ہیں اور اسکا یہ احتراقی خانہ ہندسیات کی زبان میں احتراقی حجیرہ (combustion chamber) کہلاتا ہے۔