انساب الاشراف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انساب الاشراف ابو الحسن احمد بن یحٰیی بن جابر بن داؤد البلازری متوفی 279ھ۔ 892ء کی تصنیف جو عربوں کی ایک ضخیم تاریخ اور جامع تاریخ ہے۔ اس کی ترتیب ان کے نامور خاندانوں کے اعتبار سے رکھی گئی ہے۔ سب سے پہلے بنو ہاشم کا ذکر ہے جس کے ضمن میں پوری سیرت آگئی ہے۔ یہ کتاب اس لحاظ سے خصوصاً اہم ہے کہ اس میں بعض روایات ان کتابوں کے حوالے سے لکھی گئی ہیں جو اب ناپید ہو چکی ہین اور بعض دفعہ یہ روایات دوسری کتابوں میں بھی دیکھنے میں نہیں آئی ہیں۔ خود یہ کتاب بھی نایاب ہے۔ استنبول کے ایک نادر قلمی نسخہ کی بنا پر ڈاکٹر محمد حمید اللہ،(پیرس) کی کوشش سے انساب الاشراف قاہرہ سے شائع ہو چکی ہے۔