انسانیت موت کے دروازے پر (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

”انسانیت موت کے دروازے پر“ نامی کتاب میں انسانی زندگی کی فنا پذیری اور موت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس کتاب کے مصنف معروف عالمِ دین اور مصنف مولانا ابوالکلام آزاد ہیں، اِس کتاب کا دوسرا نام ”اکابرِ اسلام کے آخری لمحات“ہے۔ اِس کی پہلی اشاعت اکتوبر 1957 میں ہوئی۔[1]

کتاب کا موضوع اور اس کی افادیت[ترمیم]

اس کتاب میں مصنف نے اسلامی تاریخ کی مشہور شخصیات عمرو بن العاص ،حجاج بن یوسف،معاویہ بن ابی سفیان ،خبیب بن عدی، عبداللہ ذو البجادین ،عبداللہ بن زبیراور عمر بن عبدالعزیز کے قریبِ مرگ احوال و اقوال کو پندو موعظت کے طور پر بیان کیا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ڈاکٹر عطا خورشید (2004)۔ مولانا ابوالکلام آزاد کی/پر تصنیفات، تالیفات و مقالات کا موضوعاتی ووضاحتی اشاریہ (اردوو انگریزی)۔ علی گڑھ: مولانا آزاد لائبریری، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی۔ صفحہ: 23