انس الدم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انس الدم
تخصصدمیات&Nbsp;تعديل على ويكي بيانات

انس الدم ایسے مرض (امراض) کو کہتے ہیں جس میں وراثی طور پر خون بہنے (bleeding) کو قابو میں رکھنے والے نظام میں نقص پایا جاتا ہو۔ اس کو انگریزی میں hemophilia کہا جاتا ہے اور یہ لفظ hemo بمعنی خون یا دم اور philia بمعنی رغبت، رجحان یا انس سے ملا کر بنایا گیا ایک مرکب لفظ ہے۔

ہیموفیلیا کا مرض صرف مردوں میں پایا جاتا ہے اور عورتوں کو نہیں ہوتا۔ ہیموفیلیا کے مریض کا بیٹا کبھی ہیموفیلیا کا مریض نہیں ہوتا لیکن یہ مرض نانا سے لگ بھگ 50 فیصد نواسوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔ مریض کی ساری بیٹیاں یہ مرض اپنے بیٹوں میں منتقل کر سکتی ہیں۔

جین تھراپی[ترمیم]

ہیموفیلیا B کے لیے ایک نئی دوا ایجاد ہوئی ہے جو دنیا کی مہنگی ترین دوا ہے۔ اس کی قیمت 35 لاکھ ڈالر ہے اور یہ زندگی میں صرف ایک بار ڈرپ کے ذریعے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا نام Hemgenix ہے۔ دوا ساز کمپنی Behring کا دعویٰ ہے کہ اسے لگانے کے بعد انسانی جسم خود factor IX (فیکٹر 9) بنانے کے قابل ہو جاتا ہے[1]

حوالہ جات[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]