انعاشیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
کینیڈی خلائی مرکز کے ایک مخصوص علاقے میں آپ ایک انعاشیہ دیکھ سکتے ہیں

انعاشیہ یا انعاش گدی (انگریزی: launch pad) ایک ایسے علاقے کو کہتے ہیں جہاں سے خلاء میں بھیجے جانے والے صاروخ، فضائی مکوک اور خلائیہ پروان چڑھتے ہیں۔ عموماً، انعاشیہ سے ملحق خدماتی مراکز برائے پرتابی ارسال بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ مراکز ایک مچان کے طور پر صاروخ یا خلائیہ کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں اور اِن کو کُچھ اس طرح بنایا جاتا ہے کہ جب صاروخ یا خلائیہ پرواز کے لئے تیار ہو جاتا ہے تو یہ راستے سے آسانی سے گھُما کر ہٹائے جا سکتے ہیں۔ اِن خدماتی مراکز میں کئی ایسی طرزیات بھی موجود ہوتی ہیں جو کہ پرتابی ارسال کے دیگر متغیرات کی جانچ کرتی رہتی ہیں۔ ان میں فلکی نقل و حمل، دسرِ سفینہ، گیس، ارسلی تقویت اور مواصلات کو جانچنے کی صلاحیت اور ذریہ بھی موجود ہوتا ہے۔