انقسامیہ مفاعل لحمیاتی حرمرہ
| انقسامیہ مفاعل لحمیاتی حرمرہ کی راہ (pathway) کا سادہ اظہار | |||
|
|
|||
|
|||
انقسامیہ مفاعل لحمیاتی حرمرہ دراصل ایک خامرہ (enzyme) ہوتا ہے اور چونکہ یہ حرکی خامروں میں شمار کیا جاتا ہے اس ليے اسکے نام میں حرکی کا حر اور خامرہ کا مرہ لگا کر حرمرہ (kinase) کہا جاتا ہے اور جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکے انگریزی نام میں بھی اسی طرح دونوں معنوں کو جوڑ کر kinase کہا جاتا ہے، یہاں kin اصل میں حرکی یا kinetic کا اور ase ایک خامرے یا enzyme کا مفہوم ادا کرتا ہے۔ اسے انگریزی میں Mitogen-activated protein kinase کہا جاتا ہے۔
جیسا کہ اسکے نام سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ خامرہ اصل میں انقسامیہ (mitogen) سے تحریک پاتا ہے یا یوں کہ سکتے ہیں کہ اسکے زریعے فعال ہوتا ہے یا اس کے زیراثر ہوتا ہے اسی مناسبت سے اسکو انقسامیہ مفاعل (mitogen activated) یعنی انقسامیہ سے بیدار ہونے والا کہا جاتا ہے۔ اسکے نام کا دوسرا حصہ یعنی لحمیاتی حرمرہ (protein kinase) اصل میں اسکے کام کی طرف نسبت رکھتا ہے یعنی لحمیات (proteins) کا حرمرہ (kinase) یا وہ جو کہ کے لحمیات پر اثر انداز ہوتا ہو۔ ان الفاظ کی مزید تفصیل کيليے سامنے دیا گیا خانۂ معلومات اور اس میں درج شدہ اصطلاحات کو بغور دیکھنا اور سمجھنا نہایت مفید ہو سکتا ہے۔
اکثر اسکو مختصر نام سے ماپ حرمرہ (MAP kinase) اور ماپک (MAPK) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ماپ حرمرہ ، mitogen سے ملنے والے بیرون خلوی محرکات (stimuli) کو وصول کرتا ہے اور انکو ایک منظم طریقے پر درون خلوی اشارات میں تبدیل کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ یہ درون خلوی اشارات تعبیر وراثہ (gene expression) کے بھی ہوسکتے ہیں اور یا پھر خلوی تقسیم (mitosis)، خلوی تمیز (cell differentiation) اور سقوطیت (apoptosis) وغیرہ کيليے بھی ہوسکتے ہیں۔ [1]
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ Pearson G, Robinson F, Beers Gibson T, Xu BE, Karandikar M, Berman K and Cobb MH. (2001) "Mitogen-activated protein (MAP) kinase pathways: regulation and physiological functions" in Endocr Rev 22, pp.153-183. Entrez PubMed 11294822